
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو موخر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر۔نوید انجم خان نے پی ٹی آئی چیرمین شپ کے لیے جمع کروائے گیے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔
درخواست گزار نوید انجم خان کا کہنا تھا کہ میرے کاغذات نامزدگی کو پی ئی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کر مسترد کر دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1763452071146041503
نوید انجم خان سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے 2024 الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر اپر دیر سے الیکشن لڑا۔ این اے 5 پر ن لیگ کی حمایت کی، پی کے 13 پر حمایت لی۔الیکشن مہم میں عمران خان کی تصویر بھی لگائی۔ اس بات کو ابھی 21 دن ہوئے ہیں، اب الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کا الیکشن لڑنا ہے۔ بہرحال این اے 5 پر 738، پی کے 13 پر 845 ووٹ ملے۔
https://twitter.com/x/status/1763545304584835237
اظہرمشوانی کا کہنا تھا کہ جس بندے نوید انجم خان نے اپر دیر سے تحریک انصاف کے خلاف رابطہ جمیعت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیا وہ تحریک انصاف کے چئیرمین کا الیکشن لڑنا چاہ رہا ہے اور الیکشن کمیشن میں درخواست لے کر گیاہے
https://twitter.com/x/status/1763535828783956163
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/navieh1h11231.jpg