جیدا عقلی

monh zorr

Minister (2k+ posts)
منہ زور کی کبھی نہ چھپ سکنے والی کتاب ،، نوجوانان شرستان،،سے ایک صفحہ
بھائی جاوید چودہری


محترم جاوید چودہری، ٹاک شوز کی ،،مال پکڑ،، دنیا میں ایک معتبر کارندے یعنی اینکر کے کے نام سے پہچانے جاتےہیں
،اینکر انگریزی زبان کا لفظ ہے،یہ بڑے بڑے جہازوں کو سمندر کی موجوں کےتھپڑوں سے بچا کر ایک جگہ قائم رہنے میں مدد دیتا ہے،چونکہ ٹاک شو کےکچھ میزبان،قوم کے بیشتر غاصبوں کو قوم سے بچا کرانہیں اقتدار پر قابض رہنے میں مدد دیتے ہیں ،اسلئے انہیں اینکر کہا جاتا ہے

محترم جناب چودہری صاحب کی زندگی،نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہےآپ نےدیکھتے دیکھتے ایک مقام پاکر ملک کے سسکتے،بلکتے میرٹ کی دہائیاں دیتے ہوئے نوجوانوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ

،،،، اگر انسان میں لگن ہو،اگر انسان میں محنت ہو،کام کے انسان کی پہچان ہو،اوراگراسے کام کے آدمی کو پکڑ کر لٹک جانے کا فن آتا ہو،ہزار دکھے ہزار جوتے کھا کر بھی کام کے انسان سے چپکا رہنے کی ہمت ہو، تو بندہ پنڈ کی کوٹھری سے بحریہ ٹاؤن کی کوٹھی تک پہونچ ہی جاتا ہے



ایوب کی آمریت آخری ہچکیا ں لے رہی تھی، ہزاروں ٹوٹکوں اور عمل یات کے باوجودجان نکل کے نہیں دے رہی تھی،67کی آخری رات تھی،یعنی 31 دسمبر،نیو ایرنائیٹ منانے والوں کے علاوہ جو لوگ تھے،وہ بے چینی سے کروٹیں بدل رہے تھے،امن آسائش کے جو دن ایوب کی حکومت نے ملک کے سر ڈال دئے تھے اسے کوس رہے تھے،کہ اچانک قوم کے دن بدلنے کی نوید ملی، لالہ موسیٰ کے قریب کسی گاؤں میں جناب چودہری صاحب کی ولادت با سعادت ظہور پذیر ہوئی،،ہر طرف شادیانے تو نہ بج سکے،مگر گڑچاول پکا کر بانٹ دئے گئے، چونکہ قائداعظم کے کوئی بیٹا نہیں تھا،،اسلئے علامہ اقبال کے فرزند کے نام پر انکا نام ، جاوید،،یعنی جوید رکھدیا گیا،


شیر خواری کے وقتوں میں آپ مٹیالے سے رنگ ایک ننھے منے بچے جیسے تھے،مگر وہی بات کہ پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظرآجاتے ہیں،سیانوں کو شروع سے ہی دیکھ کر اندازہ ہوچکا تھا، کہ یہ بچہ پنڈ کی معصوم،سیدھی سادی،سچی اور چھل کپٹ سے پاک زندگی سے اوپر کی چیز ہے،یہ بڑا ہوکر ضرور باالضرور یا تو خود کچھ بنے گا، یا پھر لوگوں کو بنائے گا،او واقعی بہت جلد یعنی لڑکپن میں ہی آپ نے بزرگوں کے قیافے کو سچ ثابت کرنا شروع کردیا


کم سنی سے ہی آپکی طبعیت میں اچھے کی طرف ،،لپک اور جیب دیکھ کر پکڑ کا میلان ،،نمایاں طور پر شخصیت کا حصہ نظرآتا ہے،،عام طور سے اس بچے کے ساتھ کھیلتے نظرآتے جس کی جیب میں ٹافی ہوتی، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ عادت ایسی پختہ ثابت ہوئی کہ ،،جوانی سے ہوتے ہوئے بڑھاپے
میں پہونچ گئے مگر عادت نہ چھوٹ کے دی

لڑکپن میں بات کا غلط جواب دینا اور وہ بھی منہ در منہ ،اور معقول بات کو توڑ مڑوڑ کر مشرق کی بات مغرب میں لےجانا ،،آپکی دوسری بڑی صلاحیت تھی،جسکی وجہ سے بعد میں ٹاک شوز میں نمایاں کامیاب رہے
مثلا" گلی ڈنڈا کھیل کر واپسی پر اگر گھر کا کوئی بڑا،پوچھتا،،،اؤئے جیدے، کدھر تھا توں،آپ ترنت جواب دیتے،،کہیں نہیں جی، میں تو ادھر ہی تھا
کوئی پوچھتا،،جیدے ادر گڑ رکھا تھا کدر گیا؟جواب آتا مجھے کیا پتہ ابا سے پوچھو،
اب ظاہر گھریلو،،ٹاک شو ،، میں ابا سے پوچھنے کی کس کو ہمت ہوتی ہے
باقی آئیندہ،
 
Last edited by a moderator:

Saadat

Citizen
جاوید چودری ایک زلیل صحافی ہے۔ یہ کحانی اس کمینے کی اصلیت واضع کرہی ہے۔
 

shabir khan

Senator (1k+ posts)
w05kl1.jpg

 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

tomorrow InshaAllah

آپ کی تحریر لاجواب ہے ایک ایک لفظ نپا تلا اسلوب شاندار کوئی کتاب لکھنے کی کوشش کریں یا اس جیدے کی ہی روزی پر لات مارنے کی کوشش کر لیں.آپ تو اس استاد کی
بھی ٹھیک ٹھاک کلاس لے سکتے ہیں تو کیا ہرج ہے؟
.
:biggthumpup:
 

shabir khan

Senator (1k+ posts)
آپ نے اس فوٹو میں حامد میراثی. اور مشتاق منحوس کا فوٹو نہی لگایا

Hamid Mirasii meer Jaffar ka photo laga diya hay , Lekin Mushtaq Manhoos ka poora naam kiya hay? takay uss ki bhee jaga banaoun.

w05kl1.jpg
 
Last edited:

monh zorr

Minister (2k+ posts)

آپ کی تحریر لاجواب ہے ایک ایک لفظ نپا تلا اسلوب شاندار کوئی کتاب لکھنے کی کوشش کریں یا اس جیدے کی ہی روزی پر لات مارنے کی کوشش کر لیں.آپ تو اس استاد کی
بھی ٹھیک ٹھاک کلاس لے سکتے ہیں تو کیا ہرج ہے؟
.
:biggthumpup:[آپکی محبت ہے جو آپ ایسا دیکھ رہے ہیں
دعاؤں میں یاد رکھئے گا
 

m.sohail

Politcal Worker (100+ posts)
Kindly out Nazir Naji is a great write with balanced views. Talat Hussain is rascal plz add him in this list
 

Ali raza babar

Chief Minister (5k+ posts)

آپ کی تحریر لاجواب ہے ایک ایک لفظ نپا تلا اسلوب شاندار کوئی کتاب لکھنے کی کوشش کریں یا اس جیدے کی ہی روزی پر لات مارنے کی کوشش کر لیں.آپ تو اس استاد کی
بھی ٹھیک ٹھاک کلاس لے سکتے ہیں تو کیا ہرج ہے؟
.
:biggthumpup:[آپکی محبت ہے جو آپ ایسا دیکھ رہے ہیں
دعاؤں میں یاد رکھئے گا

Tumhari tehreer perh ker khud bhi likhnay ko dil ker raha hai , Dua kerna bhai , Last time tumhein bukhar tha , aj apni tabiat kuch out hai...
 

monh zorr

Minister (2k+ posts)
Tumhari tehreer perh ker khud bhi likhnay ko dil ker raha hai , Dua kerna bhai , Last time tumhein bukhar tha , aj apni tabiat kuch out hai...

اللہ کریم آپکو شفا دے
ضرور لکھئے،کسی چیز یا شخص کیلئے اپنی محبت یا نفرت کو تحریر میں جگہ مت دیجے گا کبھی بھی
دعاؤں میں یاد رکھئے گا،،اسکا میں بہت ضرورت مند ہوں
 

shabir khan

Senator (1k+ posts)
Kindly out Nazir Naji is a great write with balanced views. Talat Hussain is rascal plz add him in this list

Talat hussain is added to the list of dirty rascals. But, are you sure about Nazir Naji's being a balanced writer? Someone told me that he also took heavy Lifafas recently and writes mostly against PAT and PTI.

k9cmyc.jpg
 
Last edited:

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:
بھائی. آپ تو اتنے "منہ زور" ہیں کہ آپ سے رہنمائی بھی نہیں لی جا سکتی