
لیگل ٹیم سے ملاقات میں جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے حوالے سے ممکنہ پٹیشن پر بھی مشاورت کی گئی: ذرائع
سابق رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین کا اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے رفقاء وسیاسی ساتھیوں کے ساتھ مشاورتی عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اسلام آباد میں موجود ہیں اور اہم شخصیات سے ملاقات کر رہے ہیں، ان کا ارادہ ہے کہ رواں ماہ ہی اپنی سیاسی جماعت لانچ کر دیں۔ تحریک انصاف کے متعدد سابق رہنمائوں کی طرف سے ان سے رابطہ کیا گیا جبکہ ان کے اپنے گروپ کے مختلف ممبران نے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ترین نے نئی سیاسی جماعت کے نام، منشور وآئین، پارٹی عہدوں سمیت دیگر امور پر تجاویز طلب کی ہیں۔ نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پارٹی رجسٹریشن کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ لیگل ٹیم سے ملاقات میں جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے حوالے سے ممکنہ پٹیشن پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین ملک کے چاروں صوبوں اور وفاقی سطح پر سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسلام آباد سے آج وہ لاہور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اہم ترین سیاسی شخصیات سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گزشتہ 2 دنوں کے دوران 20 کے قریب مختلف سیاسی رہنمائوں نے جہانگیر خان ترین سے ملاقاتیں کی ہیں۔
یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین 2022ء سے 2017ء کے دوران 3 دفعہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ 2015ء کے ضمنی انتخابات میں وہ تحریک انصاف کی نشست پر این اے 154 (لودھراں) سے تیسری دفعہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جہانگیر خان ترین کو سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اہم ترین مشیر سمجھا جاتا تھا مگر بعدازاں عمران خان اور تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
دریں اثنا نائب صدر تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ان کی صاحبزادی گوہر بانو قریشی اور وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین تحریک انصاف اور پارٹی کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ شاہ محمود قریشی کی غیرقانونی نظربندی پر کل لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ میں اہم ترین سماعت ہو گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jkt-news-party-name.jpg
Last edited by a moderator: