جہانگیر ترین کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ،علیم خان بھی شامل؟

jkt-aleem-khan-new-party.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے جبکہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی اہم ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان بھی اس نئی جماعت میں شامل ہوں گے،کراچی، اندرون سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال دوستوں نے ابتدائی کام کرلیا،لاہور میں پارٹی سیکرٹریٹ بھی تیار ہوچکا ہے،ستر سے زائد سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے کہا تھا جناح ہاؤس حملے میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا کردار ہے،آج ہمیں موقع ملا جناح ہاؤس کو دیکھیں، دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جناح ہاؤس کے ساتھ کس قسم کا برتاؤ کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس جناح صاحب کا گھر تھا، ایسا واقعہ 75 سال کے بعد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا تھا جناح ہاؤس کے ساتھ جو کیا گیا یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، سب لوگ یہاں پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر آئے، یہ سب پی ٹی آئی کے ورکرز تھے، اللہ تعالیٰ لوگوں کو عقل اور سمجھ دے، اس عمل کی کوئی معافی نہیں ہے، اس طرح کی چیزیں پاکستانی تاریخ میں پھر نذر نہیں آنی چاہئیں، امید ہے جن لوگوں نے یہ پلان کروایا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جہانگیر ترین نے کہا میں نے زندگی کے 10 سال پی ٹی آئی کو دیے، ہم نئے ملک کی نئی مثال بنانا چاہتے تھے، پی ٹی آئی کے پہلے کسی جلسے میں اس قسم کا تشدد نہیں ہوا، خان صاحب سے سیاسی وابستگی اور دوستی تھی، میرے خان صاحب سے تعلقات ذاتی وجوہات کی بنا پر 2 سال قبل ختم ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو پی ٹی آئی کی جدوجہد میں کردار ادا کیا وہ پاکستان کیلئے تھا، یہ سارا کچھ میں نے اپنے لیے نہیں کیا، یہ ہم نے اس لیے کیا تھا کہ غریب کی آواز سنی جائے، بچوں کا مستقبل بہتر ہو، افسوس ہے وہ کوششیں آخر میں یہاں آکر پہنچیں، پاکستان کی افواج میں وہ لوگ ہیں جو بارڈر پر کھڑے ہوکر اپنا سینہ آگے کرتے ہیں، افواج پاکستان ہی ہے جو عوام کا تحفظ کرتی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

bahmad

Minister (2k+ posts)

It's time coming now for the reaction of public....when they bloody come door to door or arrange julssa, then public should show there massive reaction......either through vote or through egg
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
باوریں فیل جرنیلوں یہ 90 کی دہائی نہیں ۔۔۔ اور چلے ہوئے کارتوس ایک چڑیا نہیں مار سکتے ، کوئی سیٹ نہیں جیت سکتی۔۔ خواہ پاکستانی بوٹ تو کیا امریکی بوٹ بھی اپنے پیچھے لگاؤ ، ناکامی تم لوگوں کا مقدر ہے۔
 
hawkkhan

MPA (400+ posts)
PTI haqiqi is already in place . Please make two more PTIs 🙏. It will help IK 😀. All there vote will be divided.