
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی حکومتی عتاب کا شکار اےآروائی نیوز پر شدید تنیقد۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے حکومتی پابندیوں کا شکار اےآروائی نیوز کوشدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ آج جن حالات سے اے آروائی نیوز گزررہا ہے وہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جھوٹ،بہتان اورلوگوں کی عزتیں اچھالنا ہمیشہ نہیں چل سکتا۔صحافت کی آڑ میں مال بنانا اور خبروں کے نام پر ملک میں انتشار،فتنہ پھیلانا غنڈہ گردی تو ہو سکتی ہے صحافت نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1557331837290221568
رہنما ن لیگ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج پابندی کے باوجود کوئی جید صحافی ان کا ساتھ دینے سے قاصر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل کی اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کےبعد پیمرا نے ملک کے مختلف حصوں میں اے آروائی نیوز کی نشریات کو بند کروادیا گیا جبکہ ڈاکٹر شہبازگل کو اے آروائی نیوز سے کی گئی اس گفتگو پر گرفتار کرکےغداری کا مقدمہ درج کرلیا گیاتھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15maryamarynew.jpg