جڑواں بھائی کے پاسپورٹ پر یوکے جانیکی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

wafiahhhsedsd.jpg

لاہور: جڑواں بھائی کا پاسپورٹ استعمال کرکے یوکے جانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے پکڑ لیا۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام کی لاہورائیرپورٹ پر کاروائی کے نتیجے میں ایک مسافر گرفتار کرلیا گیا جو اپنے جڑواں بھائی کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش کررہا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن کی کاروائی کے نتیجے میں مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ مسافر فلائٹ نمبر VS365 کے ذریعے برطانیہ جا رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے اپنے جڑواں بھائی وجاہت احمد کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش کی، جس پر تعلیمی ویزا لگا ہوا تھا۔

مسافر کو بارڈر منیجمنٹ سسٹم کے ریکارڈ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام مظہر احمد اور وہ چنیوٹ کا رہائشی ہے۔ مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے جہاں 2 جڑواں بہنیں 30 سے زائد مرتبہ ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر بیرون ملک کا سفر کرچکی ہیں۔

چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی زوہو سسٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا

ایک بہن نے چین، جاپان اور روس کے درمیان کم از کم 30 بار سفر کیا جبکہ دوسری بہن نے اپنی بہن کے پاسپورٹ پر تھائی لینڈ اور 'دیگر ممالک' کا 4 بار سفر کیا۔
 

Back
Top