
عمران خان نے امریکہ میں پاکستان کے خلاف ایک لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں، وہ واقعی خطرناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے ڈیموکریٹک کانگریس کی مہم کمیٹی کے استقبالیہ سے خطاب میں پاکستان کے حوالے سے اس بیان پر کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں اور پاکستان میرے خیال میں شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے پر پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے شدید ردعمل دیا گیا جبکہ عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جوبائیڈن کن معلومات کی بنیاد پر ہماری جوہری صلاحیت کے حوالے سے اس غیر ضروری نتیجے تک پہنچے ہیں؟
سابق وزیراعظم ہونے کے ناطے میں جانتا ہوں کہ پاکستان کا نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم محفوظ ترین ہے، امریکہ کی طرح نہیں جو جنگوں میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ موجودہ حکومت خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے؟
امریکی صدر جوبائیڈن اور سابق وزیراعظم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر حیرت کیسی؟ جب پاکستان کے جوہری پروگرام کے خلاف لابنگ ہو گی تو یہی نتیجہ نکلے گا۔
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف تحریک کا بانی ڈیوڈ فینڈن ہے جسے لابنگ کے نام پر عمران خان نے کروڑوں روپے کا کنٹرکٹ دیا جس کا مقصد پاکستان کو غیرذمہ دار ایٹمی قوت ثابت کرنا ہے، وہ کیسے آج ایسی بات کرسکتے ہیں!عمران خان سچ کہتے تھے کہ وہ خطرناک ہیں، واقعی بہت خطرناک ہیں۔
دریں اثنا مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے مصدق ملک کی خبر شیئر کی گئی جبکہ یہ بھی لکھا گیا کہ: پی ٹی آئی کی لابنگ فرم وہی کر رہی ہے جس کے لیے اس کی خدمات حاصل گئی تھیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان پر براہ راست حملہ ہےجبکہ امریکی صدر کے بیان پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1581190233474813953
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18ptiparmalbanka.jpg