
جنگ نیوز نے آج اپنے اخبار میں ہیڈلائن لگائی کہ بشریٰ بی بی کے سابقہ و موجودہ شوہر عدالت میں لڑپڑے
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی میں بشریٰ بی بی بھی کود پڑیں، سابق شوہر کو لعن طعن کرتی رہیں،خاور مانیکا نے کہا عمران نے میرا گھر تباہ کردیا۔
دوران جرح بشری بی بی کے وکیل مشتعل ہوگئے اور خاور مانیکا کو دھمکی دی کہ مکا مار دوں گا، عدالت سے باہر پھینکنے کی بھی دھمکی دی جس پر جج قدرت اللہ نے انتباہ کیا کہ سختی پر مجبور نہ کریں
اس ہیڈلائن پر احمد نورانی نے تبصرہ کیا کہ پاکستان میں صحافت کا معیار
https://twitter.com/x/status/1753264455884878001
حسنین رفیق نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اخبار کی شہ سرخی دیکھ کر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رائج صحافت کے معیار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753281948129087943
رضوان غلزئی نے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز عمران خان کا تو کچھ نہ بگاڑ سکے مگر اسکو گراتے گراتے خود بہت نیچے گِر گئے۔ اب لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں نہ اخبارات پڑھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ہیڈلائنز اسی وقت ڈسکس ہوتی ہیں جس دن کوئی چوّل ماری ہو۔
https://twitter.com/x/status/1753281135306563594
سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ جنگ اخبار صحافت کی نئی معراج پر پہنچ چکا ہے
https://twitter.com/x/status/1753283400863990202
صحافی زبیرعلی خان نے اسے تھکڑصحافت قراردیا
https://twitter.com/x/status/1753275538188485053
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/akh1133h11.jpg