جنوری 23 کو بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا؟رپورٹ سامنے آگئی

powerb11k.jpg

23 جنوری کو بجلی کا بریک ڈاون کیوں ہوا، این ٹی ڈی سی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، جس کے مطابق فریکوئنسی اتارچڑھاؤ کے باعث ٹرپنگ ہوئی،ٹرپنگ سے11 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوگئی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پاورڈویژن کوجمع کرا دی،جس کے مطابق فریکوئنسی کے اتار چڑھاؤ سے 500 کے وی ساؤتھ ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئیں۔

ٹرپنگ کی وجہ سے این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا اور 11 ہزار 356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوگئی ۔



رپورٹ کے مطابق فریکوئنسی اچانک سے بڑھنے سے سسٹم پرلوڈ اور وولٹیج غیرمتوازن ہوگئے،بنیادی فالٹ گڈو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا، ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا تاہم تربیلا، منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر کہتے ہیں پاکستان بھر میں بجلی کی فراہمی اور لوڈ مینجمنٹ معمول پر ہے، گزشتہ روز بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 279 میگاواٹ رہی،تھر کا کوئلہ، درآمدی کوئل سے چلنے والے پلانٹس نیشنل گریڈ سے منسلک ہیں۔ ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر پلانٹس نیشنل گریڈ سے منسلک ہیں اور پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Inn sey government ki land pey petrol pump chalwaa lo ya sharifon k bachon k gun gunwaa loo..
 

Back
Top