جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں ن لیگ رکاوٹ ہے، شاہ محمودقریشی

A-Thinker

Minister (2k+ posts)

Shah-Mahmood-Qureshi-1.jpg



وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں ن لیگ رکاوٹ ہے۔

ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کامالیاتی ڈھانچہ ہلاکررکھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مالیاتی خسارہ انتہائی خطرناک حدتک بڑھ چکا تھا اور ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں روزگارکے مواقع پیدانہیں ہورہے اور اگر سرمایہ کاری نہیں ہوگی توروزگارکہاں سے آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نےآئی ایم ایف کی مددکےبغیرحالات پرقابوپانےکی کوشش کی اور سابقہ حکومت ملک کوبہت بڑے بحران میں چھوڑ کر گئی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکل مالی حالات سے گزر رہے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ آئی ایم ایف کی شرائط میں کمی لائیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے جتنا ریلیف لے سکیں لیں ، ہمیں سوچناہوگاکہ دہشتگردی کےواقعات میں تیزی کیوں آرہی ہے کیوں کہ دشمن قوتیں پاکستان کوعدم استحکام،سی پیک متاثر کرنا چاہتی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کےلیےناگزیرہے اور مخالف قوتیں سی پیک منصوبےکوسبوتاژکرناچاہتی ہیں۔ سی پیک سے خطے میں پاکستان کےروابط تیزی سےبڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرح غیرذمہ دارانہ گفتگونہیں کرناچاہتا۔ بھارت نے بالاکوٹ حملے اور ایف16طیارہ گرانےکےجھوٹےدعوے کیے۔

شاہ محمود نے کہا کہ بھارت کواپنےجھوٹےدعوؤں پرشرمندگی اٹھاناپڑی ۔ پاکستان بلاتحقیقات نہیں،ٹھوس شواہدکی بنیادپربات کرے گا اور بھارت نے پلوامہ کاالزام لگایالیکن ثابت نہیں کرسکا۔ مودی صاحب!آپ کےطیارےدوبارہ آئےتوجانےنہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)جنوبی پنجاب صوبہ نہیں چاہتی اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانےمیں ن لیگ رکاوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےدورمیں پٹرولیم مصنوعات پر56 فیصدٹیکس تھا اور ہماری حکومت نےٹیکس 56سےکم کرکے17فیصدکیا ہے۔


Source

 

Back
Top