جنرل فیض کانام غلطی سے لیا،وہ ان کےبعد والےتھے،غریدہ نےٹویٹ کرکےڈیلیٹ کردیا

6bajajjwnajhsjhshmolananakg.png

'جنرل فیض کا نام غلطی سے لیا'، غریدہ فاروقی نے مولانا فضل الرحمان کے انٹرویو سے متعلق ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

سینئر صحافی واینکر پرسن غریدہ فاروقی نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا انٹرویو کیا اور اس انٹرویو کے حوالے سے کی گئی ایک ٹویٹ ڈیلیٹ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی نے مولانا فضل الرحمان کا ایک انٹرویو کیا ہے جو آج شام نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا، غریدہ فاروقی نے انٹرویو کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا کہ" جنرل فیض کا نام غلطی سے لیا، وہ ان کے بعد والے تھے، مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو، کیا جنرل باجوہ کے ردعمل کے بعد مولانا حلف پر یہ بیان دیں گے"۔

https://twitter.com/x/status/1758465444820775334
غریدہ فاروقی نے یہ ٹویٹ تھوڑی ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا اور اس کی جگہ نیا ٹویٹ جاری کیا جس میں سے " جنرل فیض کا نام غلطی سے لیا، وہ ان کے بعد والے تھے" والی لائن نکال دی گئی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1758459601861714131
جی ٹی وی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی اس حصے کو کاٹ دیا گیا ہے

https://twitter.com/x/status/1758498848249393336
صحافی جمی ورک نے اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب انٹرویو سے "بعد والے" کے بارے میں جو حصہ ہے وہ بھی حذف کردیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1758466518755442996
عدیل راجہ نے کہا کہ سینسر نہ کریں اصل نام بتائیں-

https://twitter.com/x/status/1758506174918390143
امبر قریشی نے کہا کہ جلد بازی میں غریدہ فاروقی اکثر ایسی غلطیاں کرتی ہے کہ پکڑی جاتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1758473609818079659
ایک صارف نے کہا کہ اب انٹرویو سے بھی یہ حصہ کاٹ دیا جائے گا تاہم یہ بات دنیا تک جاچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ مئی یا جون تک پاکستان کو خان کے حوالے کردیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1758469237713125751
ایک صارف نے لکھا کہ اب ایسا نہیں چلے گا کہ غلطی ہوگئی ، آپ نے غلطان کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1758467703617069243
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یدہ فروکی ہر بار یدی جاتی ہے لگتا ہے اس کی قسمت میں یدنا ہی لکھا ہے