
جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی، جس کے بعد وہ پاک فوج کے 17 ویں سربراہ بن گئے ہیں۔
جنرل عاصم منیر کے فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا 6 سالہ دور ختم ہوگیا۔ جنرل باجوہ 2016 میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جگہ آرمی چیف بنے تھے اور انہیں 2019 میں 3 سال کی ایکسٹنشن بھی دی گئی۔
جنرل باجوہ اپنے 6 سالہ دور میں مختلف تنازعات کی زد میں رہے ان پر عمران خان کی حکومت کی تبدیلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں اور سپورٹرز کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا بھی الزام ہے۔ رہی سہی کسر احمد نورانی کی سٹوری نے پوری کردی جس نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ کی فیملی 6 سالوں میں ارب پتی بن گئی۔
جنرل باجوہ کا دور کیسا رہا اس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کئے۔
سابق آرمی چیف کے بیان "میں عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا"پر تبصرہ کرتے ہوئے صابر شاکر کاکہنا تھا کہ اس سے بہتر کوئی اور آپشن بچا ہی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1597484106329522176
شفاء یوسفزئی نے تبصرہ کیا کہ جو ہر وقت عمران خان کو اقتدار سے باہر نکالنے میں جُٹے رہے وہ آج عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ سمجھ میں نہیں آرہا ایسا کیوں۔۔۔ ایک بندہ کہتا ہے نہیں رہنا میں نے دو نمبر نظام میں اور باقی سارے اسکو زبردستی پکڑ کے نظام سے نتھی کر رہے ہیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1597524009218109440
اینکر عمران خان نے تبصرہ کیا کہ جنرل باجوہ قوم آپکو کبھی گمنام نہیں ہونے دے گی۔ آپکے احسانات کا بدلہ چکاتی رہے گی۔ آپ کہیں بھی پاکستانیوں کو نظر آئے تو وہیں آپکو خراج تحسین پیش کر دیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1597514132009283584
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جو آج خوش نا ہو؟
https://twitter.com/x/status/1597519082450227202
اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو اس احسان کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ انہوں بائیس کڑور عوام کے دلوں سے ہر طرح کا خوف نکال دیا ۔ خوش رہیں ، آباد رہیںُ
https://twitter.com/x/status/1597531380396982273
رائے ثاقب کھرل کا کہنا تھا کہ آج سب ہیرو بن گئے: لیکن اصل ہیرو وہ ہیں جو باجوہ صاحب کے چیف ہوتے بھی ناقد رہے اور پھر کھڑے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1597511957200134144
ثاقب ورک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے جنرل باجوہ کیطرح ریٹائر ہونا ہے یا جنرل راحیل شریف کیطرح، نئے آرمی چیف کو ایسے اقدامات کرنے ہونگے کہ وہ پاکستانیوں کے دلوں پہ راج کریں نہ کہ انکی ریٹائرمنٹ والے دن #یوم_نجات_29_نومبر ٹاپ ٹرینڈ ہو !!
https://twitter.com/x/status/1597473686214578178
مطیع اللہ جان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خس کم جہاں پاک
https://twitter.com/x/status/1597452724370833409
ندیم زمان نے تبصرہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم سے زیادہ جنرل باجوہ کی خدمات کا اعتراف پاک فوج کی نئی کمان کرتی رہے گی کیونکہ قوم سے زیادہ نقصان ادارے کو پہنچا ہے
https://twitter.com/x/status/1597517707595112448
انہوں نے مزید کہا کہ الوداعی کلمات میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں جنرل باجوہ نے پاک فوج کو چنگ چی رکشے کی طرح چلایا ہے
https://twitter.com/x/status/1597520871216009216
سوشل میڈیاصارف علی ملک کا کہنا تھا کہ کیسا افسوس ہے کیسی گھٹیا قسم کی رخصتی ہے کے لوگ خوشیاں منا رہے ہیں،یوم نجات کے طور پر دن منایا جا رہا ہے۔بہت دکھ کی بات ہے کے ایسے بہترین ادارے کی کمان یحیی اور باجوہ جیسے لوگوں کے ہاتھ رہی۔ باجوہ نے مجھ جیسے کروڑوں کا اس ادارے کے ساتھ رومانس ہی ختم کروا دیا
https://twitter.com/x/status/1597525308638650368
اقرارالحسن نے تبصرہ کیا کہ یا انڈیا سے میچ جیتنے پر قوم اتنی خوش ہوتی ہے یا آج ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1597474596806365184
رحیق عباسی نے تبصرہ کیا کہ ارشد شریف نےایک پیکج تیار کرکے چلایا تھا کہ "وہ کون تھا"۔ اگر آج ارشد شریف ذندہ ہوتا تووہ ایک جوابی پیکج تیار کرکے چلاتا اور اپنے اٹھائے گئے سوالوں کا جواب خود ہی تحقیق کے ساتھ دیتا کہ وہ کون تھا۔ اسی لئے 29 نومبر سے پہلے ارشد شریف کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1597524562635210753
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر تبصرے کئے۔
https://twitter.com/x/status/1597480231316905985 https://twitter.com/x/status/1597397273704804353 https://twitter.com/x/status/1597455069683019776 https://twitter.com/x/status/1597450877748801538 https://twitter.com/x/status/1597377887031930880
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwsihaiaah.jpg
Last edited: