جنرل باجوہ کے دورکاخاتمہ، صحافیوں اور سوشل میڈیاصارفین کے تبصرے

bajwsihaiaah.jpg


جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی، جس کے بعد وہ پاک فوج کے 17 ویں سربراہ بن گئے ہیں۔

جنرل عاصم منیر کے فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کا 6 سالہ دور ختم ہوگیا۔ جنرل باجوہ 2016 میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جگہ آرمی چیف بنے تھے اور انہیں 2019 میں 3 سال کی ایکسٹنشن بھی دی گئی۔

جنرل باجوہ اپنے 6 سالہ دور میں مختلف تنازعات کی زد میں رہے ان پر عمران خان کی حکومت کی تبدیلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں اور سپورٹرز کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا بھی الزام ہے۔ رہی سہی کسر احمد نورانی کی سٹوری نے پوری کردی جس نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ کی فیملی 6 سالوں میں ارب پتی بن گئی۔

جنرل باجوہ کا دور کیسا رہا اس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کئے۔

سابق آرمی چیف کے بیان "میں عنقریب گمنامی میں چلا جاؤں گا"پر تبصرہ کرتے ہوئے صابر شاکر کاکہنا تھا کہ اس سے بہتر کوئی اور آپشن بچا ہی نہیں۔

شفاء یوسفزئی نے تبصرہ کیا کہ جو ہر وقت عمران خان کو اقتدار سے باہر نکالنے میں جُٹے رہے وہ آج عمران خان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ سمجھ میں نہیں آرہا ایسا کیوں۔۔۔ ایک بندہ کہتا ہے نہیں رہنا میں نے دو نمبر نظام میں اور باقی سارے اسکو زبردستی پکڑ کے نظام سے نتھی کر رہے ہیں۔۔۔

اینکر عمران خان نے تبصرہ کیا کہ جنرل باجوہ قوم آپکو کبھی گمنام نہیں ہونے دے گی۔ آپکے احسانات کا بدلہ چکاتی رہے گی۔ آپ کہیں بھی پاکستانیوں کو نظر آئے تو وہیں آپکو خراج تحسین پیش کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جو آج خوش نا ہو؟

اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو اس احسان کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ انہوں بائیس کڑور عوام کے دلوں سے ہر طرح کا خوف نکال دیا ۔ خوش رہیں ، آباد رہیںُ

رائے ثاقب کھرل کا کہنا تھا کہ آج سب ہیرو بن گئے: لیکن اصل ہیرو وہ ہیں جو باجوہ صاحب کے چیف ہوتے بھی ناقد رہے اور پھر کھڑے رہے۔

ثاقب ورک کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے جنرل باجوہ کیطرح ریٹائر ہونا ہے یا جنرل راحیل شریف کیطرح، نئے آرمی چیف کو ایسے اقدامات کرنے ہونگے کہ وہ پاکستانیوں کے دلوں پہ راج کریں نہ کہ انکی ریٹائرمنٹ والے دن #یوم_نجات_29_نومبر ٹاپ ٹرینڈ ہو !!

مطیع اللہ جان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ خس کم جہاں پاک

ندیم زمان نے تبصرہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم سے زیادہ جنرل باجوہ کی خدمات کا اعتراف پاک فوج کی نئی کمان کرتی رہے گی کیونکہ قوم سے زیادہ نقصان ادارے کو پہنچا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ الوداعی کلمات میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں جنرل باجوہ نے پاک فوج کو چنگ چی رکشے کی طرح چلایا ہے

سوشل میڈیاصارف علی ملک کا کہنا تھا کہ کیسا افسوس ہے کیسی گھٹیا قسم کی رخصتی ہے کے لوگ خوشیاں منا رہے ہیں،یوم نجات کے طور پر دن منایا جا رہا ہے۔بہت دکھ کی بات ہے کے ایسے بہترین ادارے کی کمان یحیی اور باجوہ جیسے لوگوں کے ہاتھ رہی۔ باجوہ نے مجھ جیسے کروڑوں کا اس ادارے کے ساتھ رومانس ہی ختم کروا دیا

اقرارالحسن نے تبصرہ کیا کہ یا انڈیا سے میچ جیتنے پر قوم اتنی خوش ہوتی ہے یا آج ہے۔۔۔

رحیق عباسی نے تبصرہ کیا کہ ارشد شریف نےایک پیکج تیار کرکے چلایا تھا کہ "وہ کون تھا"۔ اگر آج ارشد شریف ذندہ ہوتا تووہ ایک جوابی پیکج تیار کرکے چلاتا اور اپنے اٹھائے گئے سوالوں کا جواب خود ہی تحقیق کے ساتھ دیتا کہ وہ کون تھا۔ اسی لئے 29 نومبر سے پہلے ارشد شریف کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر تبصرے کئے۔

 
Last edited:

انقلاب

Minister (2k+ posts)
یہ واحد موقع ہے کہ خان کے اقتدار میں آتے ہی اس حرامی پر کھلی عدالت میں آرٹکل چھ لگا کر اس کو غداری کے جرمُ میں پھانسی کی سزا دی جاۓ۔ اگر حافظ نو تیرہ کرے تو اسے بھی فل فور تبدیل کر دیا جاۓ۔ اگلے پانچ چھ کن ٹُٹوں تک قوم بڑے سکون میں رہے گی
 

global3

Citizen
تو ادھر اُدھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا
یہ راہزنوں سے گلا نہٰں تیری راہبری کا سوال ہے
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Pata nahi yar, hamari qoum walay konsi dunya mayn reh rehay hayn, aglay nay 6 saal tak pooray mulk ki li, siyah aifaid ka malik raha, dono hathon say daulat banai, jahan kisi ko marwana para wahan marwa tak diya, ab retire ho kay ayyashi say looti hoi raqam bhi enjoy karayga, army ka protocol bhi aur yahan awam pata nhi kis cheez ki khusiyan mana rehi hay. Khushi ki baa tou tab hoti k sari political parties mil k beth jateen aur kehti k Bajwa ka ehtesaab bhi karna hay aur anaay walon k liye aisi legislation bhi karni hay k inpay hath dala ja sakay, lakin yahan aik political party keh rehi hay k Bajwa extension bhi lay aur dobara interfere bhi karay, jabkay doosri party nay chuo chaap bajway ko chor dena hay kiyonkay fouj nay ussay hath bhi nhi laganay dena.
 

Pakeagle

MPA (400+ posts)
ایک ایسے ملک میں جو ڈیفالٹ کے قریب ہے، کیا ہمیں فوج کی کمان کی تبدیلی کی ایسی ہائی پروفائل تقریب کی ضرورت ہے؟ جہاں لاکھوں خرچ ہوتے ہیں، سڑکیں اور موبائل سروس بند ہو جاتی ہے اور عام شہریوں کی زندگی تقریباً ٹھپ ہو جاتی ہے۔ ہمیں ایسے رویوں پر شرم آنی چاہیے جو صرف طاقت اور وسائل کی کھلی نمائش ہے۔ کیا ہم صرف اس وقت سیکھیں گے جب پانی کی سطح سر سے اوپر ہوگی۔ ابھی اٹھو ورنہ پھر کبھی نہیں اٹھ سکو گے۔


WhatsApp-Image-2022-11-28-at-4.42.11-PM-1.jpeg
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Ayyash fouj. Awaam faqoon se marti hai aur yeh mulk ka 70 percent budget khaa jaatey hain.
 

Ishrat_baji

Chief Minister (5k+ posts)
heard the song "Remember December"
you will soon as the country will default in December. Thanks to the crooks and accomplices
 

rahail

Senator (1k+ posts)
every week, month is crucial. when will that time come when there is a breather?
I don't think there'll be a breather for us in this life. And life hereafter might be harder than this. That is the way it is. We are doomed on both sides until we fix the important one - the life hereafter. We have to work really hard. Our generation is doomed because our parents chose easy life. Some have to swallow the hard pill. If we do that, our children will have a great life in Pakistan, InshaAllah
 
Sponsored Link