
اداروں کیخلاف متنازع بیان، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبائی حکومت کی ترجمان ورہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے مسرت جمشید چیمہ کو ملکی اداروں کے خلاف متنازع بیان دینے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
شوکاز نوٹس کے مطابق ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنا حکومت پنجاب کی پالیسی کی خلاف ورزی ہے جس پر ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1597807513734643712
مسرت جمشید چیمہ کو سابق آرمی چیف کے خلاف متنازعہ بیان پر شوکازنوٹس جاری کیاگیاتھا
https://twitter.com/x/status/1598061782391824388
انہوں نے مزید کہا کہ بھئی جاؤ اپناکام کرو، آپکے کہنے سے کسی نے ہونا ہے یا نہیں ہونا؟جس طرح سے آپ نے ذاتی ہوس، ذاتی لالچ اور کم عقلی، اس سے زیادہ کم عقل ترین شخص میں نے کبھی نہیں دیکھا۔اب ساری ذلالت کا مزا چکھو،تم غدار تھے اور جن کیلئے تم نے دولت کے انبارلگائےتمہیں تمہاری آنیوالی نسلیں نہیں اپنائیں گی
انہوں نے مزید کہا کہ تمہاری اولاد کے بچے نہیں بتائیں گے کہ انکا دادا کون تھا، اس موقع پر باجوہ غدار کے نعرے بھی لگائے گئے
اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف اسمبلیوں تحلیل کرنے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر قائم ہے تاہم حتمی وقت کا اعلان کا اختیار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دیا ہے! انشاءاللہ ہم پختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کے بعد پہلے سے زیادہ اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئینگے۔
انہوں نے کہا کہ ڈمی حکومت کے دن پورے ہو چکے ہیں، عوام امپورٹڈ حکومت کو نئے انتخابات کروانے پر مجبور کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1597807513734643712
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ:اس وقت عام انتخابات کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے! پاکستان کا ہر پیداواری شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے اور نواز شریف کا خاندان ہمارے پیسوں پر ملک سے باہر عیاشی کر رہا ہے!جس نے بھی رجیم چینج کی سازش میں اپنا حصہ ڈالا وہ قوم کا مجرم ہے!
https://twitter.com/x/status/1597913148308459522
ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا کہ: اس وقت کسی کو شک نہیں ہے کہ اگر پنجاب اور پختونخواہ میں انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور یہی وجہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بیان کے بعد سے پی ڈی ایم کی سانسیں پھولی ہوئی ہیں اور اپنے مالکوں کی منتیں شروع کر چکے ہیں!
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا چور ٹولہ ہمارے حقیقی آزادی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا بلی کے خواب میں چھچھڑوں کے مترادف ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pervhzi.jpg
Last edited by a moderator: