
عاصمہ شیرازی نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے میرے ایک سوال پر بڑے دکھی دل کیساتھ جواب دیا تھا کہ ہائبرڈ رجیم اور عمران نیازی کی سپورٹ کیوجہ سے ہم چار جرنیل قربان ہوئے ہیں
عاصمہ شیرازی کا کہناتھا کہ میں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ آپ کو ہائبرڈ رجیم کی ذمہ داری لینا پڑے گی، یہ اتناسادہ معاملہ نہیں ہے اسکا جو نقصان ہوا ہے اسکا آپکو آگے تک جواب دینا پڑے گا۔
سینیر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے اس پر کہا کہ آپکی بات درست ہے جس طرح سے فوج کیساتھ پچھلے کچھ عرصے میں جو رویہ اختیار کیا گیا ہے ہم 4 جرنیل اس پہ قربان ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1597539926245249025
عمران میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ باجوہ صاحب کے حصے میں جو "عزت افزائی " آئی وہ جو بویا اسی کو کاٹا کے مصداق ہے۔ قربان تو بیچارے وہ جرنیل ہوگئے جنہوں نے باجوہ صاحب کے بعد آرمی چیف بننا تھا۔پہلے تین سال کی ایکسٹینشن ان کا حق کھا گئی اور اب سارے جرنیل ان کی وجہ سے متنازعہ ہوگئے اور دلوں میں رنجشیں الگ سے آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1596664777711185920
گل بخاری کاکہنا تھا کہ صدقے جاؤں ۔ اربوں روپے بنا کر اور ملک کو برباد کر کے “قربان” ہو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1596525882771914759
مرتضیٰ ڈار نے تبصرہ کیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا عاصمہ شیرازی نے خود یا کسی اور صحافی نے حضور سے احمد نورانی کی سٹوری بارے بھی کوئی لمبا چوڑا سوال کیا ہوتا اور اس بارے وہ یونہی بتا رہی ہوتیں۔ خیر اس "قربان" والے معاملے پر جس نے اپنا آئین توڑا اس پر تنقید کی بجائے جس کے لیے توڑا اس پر تنقید کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1596756034076434433
کاشف علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اگر ہائبرڈرجیم ہے تو پی ڈی ایم کی حکومت کونسل دیسی گھی سے بنی ہوئی ہے.
https://twitter.com/x/status/1596509621203648512
سوشل میڈیاصارف وقار سیٹھ نے تبصرہ کیا کہ ادارے کا وقار ، بھرم ، عزت ، احترام ، ڈسپلن ، یونیٹی ، مقبولیت ، رعب و دبدبہ بھی قربان ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1596560621985726464
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwa-qurabnas.jpg