Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)
سیدھی سی باتیں ہیں ان کو اتنا لمبا کرکے ملا کی طرح اور اپنے حق میں بیان کرنا منافقت ہے
پہلی بات کونسا حکمران ہے جو یہ نہیں مانتا کہ پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی - آج جسکو سنا ہے وہ سب کہتے ہیں ہاں ہوئی تھی
١: اب اگر عمران خان چاہتے ہیں کہ اس دھاندلی کی تحقق ہوجائے اور جو ملوث افراد ہیں ان کو سزا دی جائےاور بہتر نظام قائم کیا جائے - اس میں کیا برائی؟
٢: اس الیکشن سے جو لوگ منتخب ہوئے ہیں خاص طور پر پنجاب میں وہ دھاندلی سے منتخب ہوئے ہیں اس لئے وہ اس منصب پر دھوکے فریب سے بیٹھے ہیں ان کو نہیں ماننا چاہئے - یھاں بہت سے سیاسی پارٹیاں بشمولیت جماعت اسلامی بات کو دبا رہے ہیں سہی طرح منہ نہیں کھول رہے
نوٹ : پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور پنجاب کے فیصلے سارے ملک پر اثر انداز ہوتے ہیں کیونکہ سب سے زیادہ سیٹیں ہیں اس لئے وفاق کی حکومت بھی اس وجہ سے جعلی ہے
اسکے علاوہ قادری کے قاتلوں کا مسلہ ہے اس میں بھی ابھی تک رپورٹ درج نہیں ہورہا - تو ایسے آئین عدلیہ حکومت جو بھی اس میں ملوث ہیں ان کا خاتمہ ہی بہتر ہے جہاں غریبوں کے ساتھ اس طرح کی زیادتی ہو اور ان کا سننے والا کوئی قانون نہیں جس پر عمل درآمد ہو اور مجرموں کو سزا دی جائے
آپ کی ساری باتیں صحیح ہیں ،دھاندھلی صرف پنجاب میں نہیں ہوئی ،کراچی میں "دھندھلے" ہوئے ہیں ،اور سب سے زیادہ متاثر جماعت اسلامی ، خیبر میں بھی ایسا ہی ہوا ہے ،پھر تنقید کرنے والے اس پر تنقید کریں جو مخالفت کر رہا ہے ، یہاں تو اس دن سے فورم پر "انصاف " صرف جماعت کے پیچھے پڑا ہوا ہے ، بھائی سب سے زیادہ اس مسئلے کے حل میں جماعت ہی مصروف ہے ،عمران خان اور قادری تو اسلام آباد میں ہیں ،اب میں نہ مانوں اگر مسئلے کا حل ہے تو سب خود نکل لیں ، ان بے صبروں کو صبر سے کام لینا چاہئے ،جماعت اسلامی اگر خیبر میں اتحادی ہے ،تو الیکشن سے پہلے اس میں کیا خرابی تھی ،کراچی میں ساتھ کیوں نہیں دیا بائیکاٹ کے وقت ، اس وقت مسئلے کا حل تنقید نہیں
،یہ سارے مطالبات صحیح ہیں ، قادری صاحب کے مطالبات بھی صحیح ہیں ،قاتلوں کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہئے ، یہ بھاگ کر جائیں گے کہاں حکمران ؟