
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کو "دونمبر" کہنے پر مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کی جانب سے عمران خان پر تنقید ردعمل دیا اور کہا کہ سیاست کریں بدتمیزی نہیں۔
مریم نواز شریف نے اپنی تقریر میں سابق وزیراعظم عمران خان کا شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ"انقلابیوں کا لیڈر عمران خان دو نمبر ہے"۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عقل کو ہاتھ ماریں اگر جواب میں عمران خان نے آپ کو دو نمبر کہہ دیا تو آپ کی کیا عزت رہ جائے گی، سیاست کریں بدتمیزی اور توں تڑاخ کیلئے صفدر بھائی آپ کے پاس ہیں، دل کھول کر بے عزتی کریں۔
https://twitter.com/x/status/1530942026753138689
دوسری ٹویٹ میں شہبا ز گل نے مریم نوا ز کی جانب سے لانگ مارچ میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کے مبینہ استعمال کے معاملے پر تنقید کا جواب دیا۔
https://twitter.com/x/status/1530946425043009537
شہباز گل نے کہا محترمہ سے سوال ہونا چاہیے کہ جس ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر وہ خیبر پختونخواآئی ہیں وہ جہاز جہیز میں نہیں آیا تھا، آپ ایک سزا یافتہ مجرم ہیں، آپ کس حیثیت سے عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر جلسہ کرنے کیلئے مانسہرہ پہنچتی ہیں؟