
وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کے پاس منڈیٹ ہوگا چوکیدار اسی کے ساتھ ہوگا۔
رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے یہ بیان پبلک نیوز کے پروگرام"خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے دیا اورکہا کہ خان صاحب یہ یاد رکھیں کہ پاکستان کے اقتداراعلی پر کن لوگوں نے بیٹھنا ہے اس کا استحقاق چوکیدار کے پاس نہیں ہے،اقتدار اعلی کیلئے پاکستان کے عوام مینڈیٹ دیتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان کو یہ اقتدار دلایا گیا یا دیا گیا،وہ جھوٹا تھا یا سچا تھا جیسا بھی تھا آپ الیکشن کے ذریعے آئے پھر آپ کو چوکیدار نے اجازت دی اور آپ کے ساتھ چلا،ہم نے عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ آپ سے واپس لیا تو آپ اسمبلیوں سے بھاگ گئے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے اب لڑائیاں شروع کردی ہیں، یاد رکھیں ہم نے جمہوری اور آئینی طریقے سے مینڈیٹ لیا ہے اور جس کے پاس مینڈیٹ ہوگا چوکیدار اسی کا ساتھ دے گا۔
انہوں نے عمران خان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں، ضد مت کریں، آپ کی ضد سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے، آپ کے اپنے ساتھی بھی اس پر سراپا احتجاج ہیں،ہمارے خلاف جتنا مرضی احتجاج کریں، ہمیں نکالنا ہے تو ایوان میں آئیں اپنی اکثریت ثابت کریں۔
یادرہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم عمران خان نے اشاروں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرگھر پر ڈاکہ پڑے تو کیا چوکیدار نیوٹرل رہ سکتا ہے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sshh1i221.jpg