
عمران خان کے توشہ خانہ سے گھڑی کے معاملے ملک بھر میں گونج ہے، اس حوالے سے جیونیوز کے پرو گرام رپورٹ کارڈ کی میزبان علینہ فاروق نے پوچھا کہ ہوسکتا ہے خان صاحب نے گھڑی اسلام آباد میں بیچ دی ہو، عمر فاروق غلط الزامات لگارہے ہیں، کیا مظہرعباس صاحب آپ ارشاد بھٹی صاحب کی اس دلیل سے متفق ہیں؟
سینیئر تجزیہ کار مظہرعباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس دن چھڑی کا مسئلہ حل ہوا اس دن گھڑی کا مثلا حل ہو جائے گا،کہانی الجھی ہے یا الجھائی گئی ہے یہ مدعہ جب کھلے گا تو پتا چلے گا، کسی کے پاس ثبوت ہے تو وہ عمران خان کے خلاف کیس کردے، شاید عمران خان بھی اس معاملے پر کیس نہ کریں یا ان پر بھی کیس نہ کیا جائے، ماضی میں بھی سیاسی محاذ آرائیاں اور الزامات دیکھتے آئے ہیں۔
مظہر عباس نے مزید کہا پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این میں بھی اس طرح کی جنگ دیکھی، سیف الرحمان صاحب کو بھی دیکھا، یہ ساری چیزیں چلتی آرہی ہیں، اگر حکومت کے پاس عمران خان کے خلاف فراڈ کے اتنے شواہد ہیں، تو عمران خان کے خلاف توشہ خانے کا مقدمہ کیا جائے، گزشتہ ایک ہفتے سے انفارمیشن کمیشن غیر فعال ہے، جہاں سے یہ ساری معلومات سامنے آئی ہیں۔
مظہر عباس نے کہا توشہ خانہ کے تحائف کے مسئلے پر جے آئی ٹی بنائی جائے، اگر حکومت کے لگائے گئے الزامات سچ ہیں اور ان کے پاس ثبوت ہے تو کیس کریں صرف پریس کانفرنس نہ کریں۔