جس دن چھڑی کا مسئلہ حل ہوا اس دن گھڑی کا مسئلہ حل ہو جائے گا : مظہر عباس

imran-khan-and-tosha-khana-mazhar-abbas-sh.jpg


عمران خان کے توشہ خانہ سے گھڑی کے معاملے ملک بھر میں گونج ہے، اس حوالے سے جیونیوز کے پرو گرام رپورٹ کارڈ کی میزبان علینہ فاروق نے پوچھا کہ ہوسکتا ہے خان صاحب نے گھڑی اسلام آباد میں بیچ دی ہو، عمر فاروق غلط الزامات لگارہے ہیں، کیا مظہرعباس صاحب آپ ارشاد بھٹی صاحب کی اس دلیل سے متفق ہیں؟

سینیئر تجزیہ کار مظہرعباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس دن چھڑی کا مسئلہ حل ہوا اس دن گھڑی کا مثلا حل ہو جائے گا،کہانی الجھی ہے یا الجھائی گئی ہے یہ مدعہ جب کھلے گا تو پتا چلے گا، کسی کے پاس ثبوت ہے تو وہ عمران خان کے خلاف کیس کردے، شاید عمران خان بھی اس معاملے پر کیس نہ کریں یا ان پر بھی کیس نہ کیا جائے، ماضی میں بھی سیاسی محاذ آرائیاں اور الزامات دیکھتے آئے ہیں۔


مظہر عباس نے مزید کہا پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این میں بھی اس طرح کی جنگ دیکھی، سیف الرحمان صاحب کو بھی دیکھا، یہ ساری چیزیں چلتی آرہی ہیں، اگر حکومت کے پاس عمران خان کے خلاف فراڈ کے اتنے شواہد ہیں، تو عمران خان کے خلاف توشہ خانے کا مقدمہ کیا جائے، گزشتہ ایک ہفتے سے انفارمیشن کمیشن غیر فعال ہے، جہاں سے یہ ساری معلومات سامنے آئی ہیں۔

مظہر عباس نے کہا توشہ خانہ کے تحائف کے مسئلے پر جے آئی ٹی بنائی جائے، اگر حکومت کے لگائے گئے الزامات سچ ہیں اور ان کے پاس ثبوت ہے تو کیس کریں صرف پریس کانفرنس نہ کریں۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
مظہر عباس ذرداری کا دم چھلہ
چوروں کے دلال جیو ٹی وی پر انٹلکچوئل بنے بیٹھے ہیں
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
برطانوی عدالت میں وزیر اعظم پاکستان جناب شہباز شریف
کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی جا رہی
تھی کہ جناب گٹھے حرامی چور فراڈئے منی لانڈر شہباز شریف بٹ تم پر زلزلہ جو متاثرین کے لیے جمع ہونے والی امداد ہڑپ کرنے کا جو الزام
ایک برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے لگایا تھا
جس پر آپ
نے اسے ہرجانے کا نوٹس دلوایا تھا مگر ڈیوڈ روز کی طرف سے جواب
داخل کیے جانے پر
آپ اپنا دفاع کرنے کے لیے پیش نہیں ہوئے، جس پر آپ
کو عدالتی کاروائی کا خرچہ بطور جرمانہ عائد کیا جاتا ہے _

مزید آپ صحافی کے الزام کا جواب دینے میں بھی ناکام رہے ہیں _

کوئی نہیں یہ نا تو بد اخلاقی ہے، نا ہی بد تہذیبی اور بدعنوانی،
نا ہی اس سے ملک کی بدنامی ہوئی اور نا ہی یہ ملکی وقار کے منافی ہے _

ہاں مگر عمران خان نے گھڑی بیچ پر ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے _