
جسٹس مندوخیل کی بنچ سے علیحدگی پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔۔ اللہ سپریم کورٹ پر رحم کرے، مریم نواز کی دعا
مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جس کے اپنے برادرز ججز اُس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اُٹھا دیں اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس مندوخیل کی دعاوں میں شریک ہیں کہ اللّہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین
احسن اقبال نے ایک سوال کیا کہ عمران نیازی ، بابر اعوان اور فواد چوہدری کا تین رکنی بینچ کیسا رہے گا؟
جس پر مریم نواز نے کہا کہ ابھی بھی یہ ہی سمجھیں !