
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دورے جاری ہیں، الوداعی دوروں کے سلسلے میں بہاولپور اور اوکاڑہ کا دورہ کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دے کر پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیرپور ٹامیوالی میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے انٹیگریٹڈ فائر پاور مشقوں کا مشاہدہ کیا،بہاولپور کور کے دستوں نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں، کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹروں اور میکنائزڈ دستوں نے میدان جنگ کے حالات میں مربوط فائر پاور کا مظاہرہ کیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق جنرل باجوہ نے مشقوں کے دوران تربیتی معیار، آپریشنل تیاریوں اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران فوجیوں کو ہدایت کی کہ وہ ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
اس سے قبل آرمی چیف نے کراچی میں ہونے والے دفاعی نمائش کا بھی دورہ کیا، کراچی ایکسپو سینٹر میں سجی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کے دورے پر آرمی چیف نے مختلف اسٹالز دیکھے ، انہوں نے بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا سمیت مختلف ممالک کے مندوبین سے ملاقاتیں کیں،آرمی چیف نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwa-alwadai-bhr-okara.jpg