
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کےجج نے خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے مداخلت اور ہراساں کیےجانےکا انکشاف کردیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی کمانڈر سرگودھا سمیت تمام فریقین کو توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد عباس نے نے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو خط ارسال کرکے خفیہ ایجنسی کے افسر کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت اور ہراساں کیےجانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
جج محمد عباس نے کہا کہ 9مئی کے کیسز کے ملزمان کے کیس کے فیصلے کے روز عدالت کا تھریٹ الرٹ کے نام پر گھیراؤ کیا گیا، اس روز نا کوئی بندہ اندر جاسکا اور نا کوئی باہر آسکا، حتی کے ملزمان بھی عدالت کے روبرو پیش نا ہوسکے تاہم جج میرٹ پر فیصلہ دے کر اٹھے۔
جج محمد عباس نے خط میں موقف اپنایا ہے کہ بطور جج چارج سنبھالنے کے بعد پہلے دن ہی آئی ایس آئی کے ایک افسر نے چیمبر میں ملاقات کا پیغام بھجوایا جس پر میں نے بالکل دوٹوک انکار کردیا، جب سے میں نے ملاقات سے انکار کیا ہے مجھے اور میرے خاندان کولگاتار ہراساں کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800897579233775876
جج محمد عباس نے کی جانب سے بھیجے گئے خط کی نقل منظر عام پر بھی آگئی ہے جس میں کہا کہ میرے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ایک رات کچھ نامعلوم افراد نے گھر کے باہر لگے سوئی گیس کے میٹر کو نقصان پہنچایا گیا، پھر بجلی کا ایک بھاری جعلی بل گھر موصول ہوا اور ایسے اقدامات سے گھر والوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی،جج کے اہلخانہ سے ذاتی انفارمیشن حاصل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اسی طرح میانوالی کے دو کیسز میں انسداد دہشت گردی کے عدالت محمد عباس اور ان کی فیملی کو دھمکایا گیا، جب جج نے دھمکی نا مانی تو عدالت کے باہر فائرنگ ہوئی اور اگلے روز ہی عدالتیں بند کرنا پڑیں۔
https://twitter.com/x/status/1800900336028442965
جج محمد عباس کے خط پر ایکشن لیتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر سرگودھا سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور ساتھ ہی ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو اپنی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے کل (جمعرات) کو اس معاملے میں آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او سرگودھا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتےہوئے خفیہ اداروں سے بھی جواب طلب کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800924007883219193
سینئر صحافی شاہد اسلم نے اس معاملے پر ایک تفصیلی ٹویٹ کی اور کہا کہ قاضی صاحب آنکھیں کھولیں ان کے دور میں آئی ایس آئی کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت سرگودھاکے جج محمد عباس کے عدالتی معاملات میں آئی ایس آئی کی مداخلت کے خوفناک انکشاف کردیئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1800894244648804768
https://twitter.com/x/status/1800897310131368307
https://twitter.com/x/status/1800919646000013348
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15atcsargodhahshsjb.png
Last edited by a moderator: