
سیاستدان اور خوبصورت ٹی وی اینکرز کی محبت اور پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی بات کی جائے تو اس میں کئی نامور سیاستدان ایسے بھی ہیں جو خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوبصورت خواتین اینکرز کو دل دے بیٹھے ہیں۔
سیاست دانوں اور اینکرز میں ایک خوبصورت جوڑی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری اور ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی کی ہے جو 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی پہلے سے ہی شادی شدہ تھے، معروف اینکر مدیحہ کی 2013 میں پہلی شادی ہوئی اور کچھ عرصے کے بعد انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔ فیصل سبزواری کراچی جبکہ مدیحہ نقوی لاہور سے تعلق رکھتی ہیں۔
حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر فیصل سبزواری نے شادی سے پہلے کسی فیک اکاؤنٹ کو میرا سمجھ کر اس لڑکی سے بات چیت شروع کردی۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیس بک پر مدیحہ نام کی لڑکی سے دوستی رکھی ہوئی تھی لیکن انہیں بالکل بھی اس بات کا علم نہیں تھا آیا کہ یہ مدیحہ نقوی ہیں یا کوئی اور وہ اُس جعلی اکاؤنٹ کو مدیحہ سمجھ کر ہی خوش ہوتے رہتے تھے۔

Madeha Naqvi on Instagram: "Araha haiii yeh show on this Saturday at 9pm @timeoutwithahsankhanofficial with @khanahsanofficial on @entexpresstv"
2,846 likes, 42 comments - madeha.naqvi on September 23, 2021: "Araha haiii yeh show on this Saturday at 9pm @timeoutwithahsankhanofficial with @khanahsanofficial on @entexpresstv".

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/8IyPiIB.jpg