جب جہاز بھر بھر کر لائے گئے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی؟فضل الرحمان

fazal-ulrehman-and-jkt-khan.jpg


وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزرا کی جانب سے اپوزیشن پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ ضمیر فروشی کر کے اپوزیشن اقتدار میں آنا چاہتی ہے، جس پر پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے منہ توڑ جواب دے دیا، فضل الرحمان نے کہا کہ جب حکومت بنانے کے لیے جہاز بھر بھر کر لائے جارہے تھے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت دیگر قائدین نے کیا۔

کراچی میں مختلف وفود سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کا زندگی مشکل بنادی،غریب کیلئے مشکلات کا انبار لگا ہے،جب ناجائز حکومت بن رہی تھی تب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے تو اس وقت ضمیر کی آواز کہاں تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنان سے لانگ مارچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ناجائز طریقے سے مسلط ہونے والے ٹولے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کرکے دم لیں گے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان مختصر دورے کے دوران آج تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے لیے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے اور اُن سے حمایت مانگیں گے۔

جے یوآئی کے سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز کراچی پہنچتے ہی رات گئے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کا تعزیتی دورہ کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے شیخ الحدیث اور دارلعلوم کراچی کے نائب رئیس دارالافتاء مفتی محمود اشرف عثمانی کے انتقال پر تعزیت کی، انو خراج عقیدت پش کرتے ہوئے درجات بلندی کی دعا کی۔
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیں اس پر حیرت نہیں کہ یہ آدمی عقل و خرد سے ماورا باتیں کر رہا ہے۔
حیرت اس پر ہے کہ لوگ اس کی باتوں کا یقین بھی کر لیتے ہیں۔