
سینئر قانون دان اور سیاستدان اعتزاز احسن نے مذہب کارڈ کے معاملے پر عمران خان کے الفاظ کی وضاحت کردی اور ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
خبررساں ادارےاے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا اس کا مطلب تھا کہ میں آپ کو لاالہ اللہ اتنا پڑھاؤں گا کہ آپ کو چوروں سے ڈکیتوں سے رہائی دلوادوں، انہوں نے جو کہا کہ میں لاالہ اللہ سے آپ کوآزادی دلواؤں گا اس میں "سے" سے عمران خان کی مراد ہے کہ لاالہ اللہ کے ذریعے آپ کو آزادی دلواؤں گا۔
اعتزاز احسن نےکہا کہ خدا نخواستہ نانعوذوباللہ عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ سیرت نبیﷺ سے آپ کو آزاد کرواؤں گا، اس نے کہا ہے کہ سیرت نبیﷺ دکھا دکھا کر آپ کو حقیقی طور پر آزاد کرواؤں گا۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ اس بیان پر جو ردعمل آیا ہے وہ میں نے سنا ہے،جاوید لطیف تو جو باتیں کررہا ہے وہ تو عمران خان کو قتل کروانا چاہتا ہے،وہ تو لوگوں کو عمران خان کے قتل کی دعوت دے رہا ہے، ایک بڑے اینکرکو سنا ہے میں نے جو بڑے سنبھال سنبھال کر اور بنابنا کراس بیان کومذہب کارڈ کی طورپر پیش کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کا ساتھی نہیں ہوں، مگر میں اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا کہ کوئی مذہب کو استعمال کرتے ہوئے کسی دوسرے کی جان کو خطرے میں ڈالا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16javedlatifkhanqatal.jpg