
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے معاشی بحران کا شکار سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسپانسر کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے مالک نےیہ پیشکش ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں دی اور کہا کہ سری لنکا کے عوام بھی کرکٹ سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی پاکستان کے لوگ کرتے ہیں تاہم موجودہ خراب معاشی صورتحال کے باعث سری لنکن کرکٹ شائقین کو یقینا تکلیف ہورہی ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1525546642933530625
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میدان میں سری لنکا کی حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے میں اس ٹیم کو اسپانسر کرنے کیلئےاپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت بدترین معاشی بحران کا شکار ہے اور حکومت سری لنکانے ملک کو دیوالیہ ڈکلیئر کردیا ہے جس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم بھی دیگر ملکی اداروں کی طرح ایک بحرانی کیفیت کا شکار ہوگئی ہے۔