ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر ٹینس اسٹار کے والد برہم

1sania mirzafathehr.png


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے والد نے کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر شدید ردعمل دے دیا,بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ٹینس اسٹار اور بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

اب ثانیہ مر زا کے والد عمران مرزا نے ان افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی,اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرز ا جلد ہی ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں, ثانیہ مرز ا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی، جوڑے کا ایک 5 سالہ بیٹا اذہان ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔


ثانیہ مرزا نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کی ہے, ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی اسد الدین کے ہمراہ گئی تھیں,
اُنہوں نے اس ماہ کے آغاز میں سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ حج پر جا رہی ہیں۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/1sania mirzafathehr.png

Back
Top