
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "ہم مہر بخاری کے ساتھ" میں میزبان مہر بخاری نے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو کلپ پر ردعمل لینے کیلئے پروگرام میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو مدعو کیا گیا جنہوں نے اس معاملے پر بات کی اور عدلیہ سمیت اداروں پر تنقید کی۔
اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ ابھی کچھ ہی ہفتے قبل سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی اپنی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مہر بخاری نے نہ تو ان سے کوئی سوال کیا اور نہ ہی اس کا ذکر چھیڑا۔
سوشل میڈیا صارفین اس پر اینکر پرسن کی جانبداری پر سوال اٹھا رہے ہیں اور اس میں عام سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ دیگر صحافی اور اینکرز بھی شامل ہیں۔ اینکرپرسن جمیل فاروقی نے کہا کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر ردعمل اُس بندے سے لیا جا رہا ہے جس سے منسوب ویڈیو کچھ دن پہلے ہی تہلکہ مچا چکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1463197195285549065
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن مجال ہے کہ میزبان نے اُس ویڈیو سے متعلق کوئی ایک بھی سوال کیا ہو؟ جتنا آڈیو کلپ متنازعہ ہے اُتنی ہی متنازعہ موصوف کی ویڈیو تھی، مگر سوال کرے گا کون؟
شعیب نامی صارف نے کہا کہ منافقت کی انتہا تو دیکھو جعلی آڈیو پر ثاقب نثار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والوں نے زبیر عمر کی ویڈیو کے بعد بھی اسے ترجمان لگا رکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1462833762115411974
فیصل نے لکھا کہ ہمارے میڈیا کی قابلیت کا پیمانہ جانچنے کے لیے اِس سے بڑی دلیل کیا ہو گی کہ جعلی آڈیو لیک پر تبصرہ کرنے کے لیے فحش ویڈیو والے مریم صفدر کے آفیشل ترجمان محمد زبیر کو مدعو کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1463349264466300929
جہانزیب نے کہا کہ زبیر عمر کی اصلی وڈیوز پر خراٹے مارنے والا میڈیا ثاقب نثار کی فیک آڈیو کو سچ ثابت کرنے کے چکر میں ایک جھوٹ چھپانے کیلئے 100 مزید جھوٹ بول رہا ہے پر طارق جمیل سے جھوٹا بولنے پر معافی منگوانے والے میڈیا کو عام آدمی کیا کہہ سکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1463223487456292871
شیراز بلوچ نے کہا کہ مہر بخاری نے پورا پروگرام اس زبیر عمر کے ساتھ کیا اور سابق چیف جسٹس کی آڈیو کلپ پر گفتگو کرتی رہی پر مجال ہے اس خاتون نے اس آدمی سے اسکی ویڈیو کے بارے میں ایک بھی سوال کیا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1463378283299426304
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mehar-bk.jpg
Last edited: