
ماضی میں جیو نیوز سے منسلک رہنے والے صحافی احمد نورانی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خبر دی جس میں انہوں نے ایک مبینہ آڈیو لیک کو بنیاد بنایا ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جیسی آواز میں کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دی جائے۔
ان سے بات کرنے والا دوسرا شخص کہتا ہے کہ بیٹی کو سزا نہیں بنتی جس پر مبینہ طور پر ثاقب نثار کہتے ہیں کہ میرا بھی یہی خیال ہے مگر ادارے ایسا نہیں سوچتے اور اس بات سے اتفاق نہیں کرتے، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ ہم نے عمران خان کو اقتدار میں لانا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے اس وائرل آڈیو لیک سے متعلق بات کرتے ہوئے اس کو جعلی قرار دیا اورکہا کہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سےمنسوب کی گئی ہے، اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں، یہ آوازمیری نہیں۔
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہونے پر کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جا رہی ہیں، یہ آواز میری نہیں۔
آڈیو لیک پر جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے آڈیو ابھی سنی ہے اور یہ بالکل جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔ میری کبھی کسی سے ایسے فون پر بات نہیں ہوئی من گھڑت چیزوں سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی صحافی احمد نورانی پانامہ پیپر سے متعلق خبر دے چکے ہیں جو کہ بعد میں جھوٹی ثابت ہوئی تھی اور پھر انہیں اپنی خبر پر معافی مانگنا پڑی تھیَ۔
انہوں نے پانامہ پیپر پر تحقیقات سے متعلق ایک خبر شائع کی تھی کہ جے آئی ٹی کو نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے جبکہ جے آئی ٹی نے تمام ثبوتوں کے ساتھ نوازشریف کو قصور وار قرار دیتے ہوئے وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔
احمد نورانی کی اب کی بار دی گئی خبر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیا کہ جھوٹی آڈیو ریلیز کرنے والے پہلے اسی کیس میں نواز شریف کی بے گناہی کے بارے میں جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1462487940634791939
شہباز گل نے اپنے ردعمل میں استفسار کیا ہے کہ کیا پانامہ کی اسٹوری بھی اداروں کےحکم پر دی گئی تھی جس پر میاں صاحب نا اہل ہوئے تھے ؟
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی طرف سے سولہویں التوا کی درخواست، دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے کی مہم جاری و ساری سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1462679488203051012
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-chh-fawad.jpg
Last edited by a moderator: