
سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر ردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی، انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ نے اور ہم سب نے بچپن سے "بنارسی ٹھگوں" کی کہانیاں سن رکھی ہیں ، وہ بڑے مشہور ٹھگ ہوا کرتے تھے مگر یہ تو ان ٹھگوں کا بھی باپ نکلا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جس شخص کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا تھا آج وہ ملک کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے، یہ اللہ کے فیصلے ہیں ، ہر چیز میں وقت لگتا ہے مگر آج سب کچھ کھل کر سامنے آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتنی بڑی چوری ، اتنا بڑا ڈاکہ ، پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی چوری سامنے نہیں آئی اور پھر اسے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا، یہ ملک کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے جسےاللہ پاک سامنے لارہا ہے کہ کیسے نواز شریف ، ن لیگ کی حکومت کے خلاف ظلم کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر زندگی بھر کیلئے نااہل کردیا گیا، پارٹی کی صدارت سے ہٹادیا گیا اور جیلوں میں ڈال دیا گیا،ہمیں نکال کر جسے لایا گیا آج اس کی چوری پوری قوم بھگت رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9nawazattackkhan.jpg
Last edited: