
سینئر صحافی نے صدارتی ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی کے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا۔۔عورت ہمیشہ جھوٹ بولتی رہتی ہے اور بعد میں شرمندہ بھی نہیں ہوتی: سوشل میڈیا صارف
سینئر کورٹ رپورٹر ثاقب بشیر نے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی خاتون صحافی شمع جونیجو کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔ شمع جونیجو کو ماضی میں ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کر چکی ہیں اور ناکام ثابت ہوئی تھیں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کیس کی سماعت کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جس پر سینئر صحافی ثاقب بشیر نے انہیں آئینہ دکھا دیا۔
شمع جونیجونے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: آج پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیلوں کی طرف سے روسٹرم پر ایسا دھاوا بولا گیا کہ دو سے تین گھنٹے تک کیس کی سماعت ہی شروع نہیں ہو سکی۔ ججوں کو ہراساں کرنے کا یہ ان کا پُرانا طریقۂ واردات ہے!
https://twitter.com/x/status/1694649319150797162
ثاقب بشیر نے شمع جونیجر کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ: میں بھی آج سارا دن ہائیکورٹ میں ہی تھا اور کیس کی سماعت کی کوریج بھی کی لیکن ایسی چیز مجھے تو کہیں نظر نہیں آئی۔ کیس کی سماعت میں نہ تو تاخیر ہوئی، کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے لیکن ہم نے آج کیس کی سماعت کے دوران ایسا کچھ نہیں دیکھا۔
https://twitter.com/x/status/1694736391811547374
شمع جونیجو کا جھوٹ سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارف بھی ان پر برس پڑے۔ سینئر صحافی شاہد عباسی نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ: ہم اب اپنی پسندیدہ انفارمیشن کے دور میں زندگی گزار رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1694738371606917380
ایک صارف نے لکھا کہ: یہ سارا پراپیگنڈا لندن سے کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1694742585347109125
ایک صارف نے لکھا کہ: یہ عورت ہمیشہ جھوٹ بولتی رہتی ہے اور بعد میں شرمندہ بھی نہیں ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1694743427378765844
ایک صارف نے لکھا کہ: اس صحافی کو بھی ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا جسے کیس کی سماعت بارے کچھ پتہ نہیں، کیا یہ صحافت ہے؟
https://twitter.com/x/status/1694738218808397833
ایک صارف نے لکھا کہ: یہ انتہائی بے شرم لوگ ہیں، بہت سے لوگوں سے اس کے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا لیکن ابھی بھی اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ نہیں کیا!
https://twitter.com/x/status/1694743666836042190
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ: شمع جونیجو کو ایوارڈ مل چکا ہے، آپ ان سے رپورٹنگ کرنا سیکھیں!
https://twitter.com/x/status/1694757648745517251
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sah1h111i.jpg