
معروف میگزین فوچیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے پہلی دو شادیاں بھی اپنی مرضی سے اور خود ہی کی تھیں جبکہ تیسری بار بھی انہوں نے اپنی پسند کی شادی کی ہے اور اس نکاح کے دوران وہ اپنے نواسے کو گود میں لیے بیٹھی تھیں۔
انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اداکاری شروع کی تھی حالانکہ تب وہ 2 بچوں کی ماں تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی میں بطور اسٹائلسٹ شروع کیا تھا تاہم بعد میں ان کو ڈرامہ سیریل "ستارہ اور مہرالنسا" میں ستارہ کا کردار کرنے کو ملا جو کہ بے حد مقبول ہوا اوراس طرح وہ اداکاری میں چھا گئیں۔

Atiqa Odho on Instagram: "Reposted from @fuchsia_magazine Atiqa Odho | Pardes | Pyar ke sadqay | Humsafar | Dasht | Gupshup with FUCHSIA Watch full interview on our YouTube channel!! 😍 Link in bio @atiqaodhoofficial @m_naumaanijazofficial @th
2,015 likes, 65 comments - atiqaodhoofficial on September 27, 2021: "Reposted from @fuchsia_magazine Atiqa Odho | Pardes | Pyar ke sadqay | Humsafar | Dasht | Gupshup with FUCHSIA Watch full interview on our YouTube channel!! 😍 Link in bio @atiqaodhoofficial @m_naumaanijazofficial...

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ پہلی شادی کے بعد دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی لیکن ان کا شادی جیسے بھرپور رشتے پر یقین تھا اسی لیے انہوں نے 2012 میں تیسری شادی کی، وہ ذاتی طور پر چاہتی تھیں کہ سادگی سے نکاح ہو جائے مگر میرے بچے چاہتے تھے کہ باقاعدہ تقریب منعقد ہونی چاہیے۔
عتیقہ اوڈھو کے مطابق انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو خود شادی کی پیشکش کی تھی اور اس تقریب میں ان کے اپنے بچے شوہر کے بچے نواسے اور پوتوں پوتیوں نے شرکت کی تھی۔
خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کا حصہ تھیں، انکے شوہر ثمر علی خان 2013 میں سندھ اسمبلی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے رہے اور آج بھی تحریک انصاف کے سرگرم رکن ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/IjBsojS.jpg