
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ سے طلاق کی خبروں کی تردید کردی، کہا طلاق کی خبریں حقیقت کے منافی ہیں، ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کرائے کے لوگ میری اور دانیہ شاہ کی علیحدگی کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں اور میری بیوی ایک دوسرے سے بے حد محبت کرتے ہیں،رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کو خبردار کیا کہ وہ ان کے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کریں اور نہ ان کے گھر میں داخل ہوں، ورنہ کچھ بھی نہیں بچے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ایف آئی آے اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس چلانے والے جھوٹوں کو گرفتار کیا جائے جو ان کی خدانخواستہ علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ دانیہ شاہ کو بھی مینشن کیا،اہلیہ دانیہ شاہ کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ شوہر سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتی دکھائی دیں۔
https://twitter.com/x/status/1513834026527719426
دانیہ شاہ نے ویڈیو میں کہا کہ ان میں اور عامر لیاقت میں کوئی علیحدگی نہیں ہوئی، وہ دونوں ایک ہیں، ان سے متعلق افواہیں پھیلانا بند کی جائیں۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عامر لیاقت کی پہلی اور دوسری بیوی کی طرح تیسری بیوی دانیہ شاہ بھی ان سے الگ ہوگئیں ہیں،عامر لیاقت حسین نے خود سے 31 سال کم عمر دانیہ شاہ سے دو ماہ قبل ہی فروری میں شادی کی تھی۔
دانیہ شاہ سے قبل فروری میں ہی عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ عامر نے ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں اسکالر سے شادی کی تھی اور وہ بھی ان سے کم عمر تھیں،عامر لیاقت کی پہلی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amir-liaqat-wofe-3rdd.jpg