

کیا ہمارے عشق کا کمال یہود و نصاریٰ کے دانت توڑنا ہی ہے ، کیا یہی سنّت حضرات اویس قرنی ہے؟ . جب کوئی عشق اویس قرنی کی مثال دیتا ہے تو نہ جانے مجھے کیوں یہ خیال آتا ہے کے رسول ص کے ایک دانت کی شہادت پر سارے دانت توڑنے والے وہ صحابی رسول ص جنہوں نے رسول ص کو دیکھا بھی نہیں وہ اگر آج ہوتے تو رسول ص کے نواسے کو کربلا میں بھوکا پیاسا شہید ہونے پر کیا کرتے .
عشق کا بیان کتابوں میں تو اچھا لگتا ہے جب دوسرے کی جان لی جاے لکین جب اپنی جان پر بنتی ہے تو سارا سبق بھول جاتا ہے میدان احد کو ہو یا کربلا کا ،عاشق کا کمال وہین ظاہر ہوتا ہے جو تاریخ میں ہمیشہ بہت کم ملیں گے
فریب نفس کو عشق سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں