تگنی کا ناچ اور ناک رگڑوانے کے بعدآئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا، ایاز امیر

ayaz-amir.jpg

مملکت خداداد سے15 مہینے تگنی کا ناچ اور ناک رگڑوانے کے بعدآئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا، ایاز امیر

سینئر تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت خداداد سے 15 مہینے تگنی کا ناچ نچانے اور ناک رگڑوانے کے بعد آئی ایم ایف معاہدہ ہوگیا، اس سے دودھ اور شہد کی نہریں کیسے نکلیں گی بس یہ گوگل کرنا باقی رہ گیا ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ عالمی ماہر معاشیات اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچارہی ہے،رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف ہم سے ناک رگڑوارہا ہے،خوشی کی بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، مملکت خداداد نے 15 مہینے تگنی کا ناچ اور ناک رگڑنے کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1675207622520360960
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ محب وطن پارٹی جسے عرف عام میں پٹواری پارٹی کہا جاتا ہے اس کے نمائندگان کہتے ہیں کہ اس حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا ہے، انہیں یہ بتائیں کہ عوام کا کچومر تو آپ نے نکال دیا ہے اور ڈیفالٹ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے عوام کی جو چیخیں نکلوائی ہیں اس کی مثال 75 سال میں نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ15 ماہ جو جھک مارنی تھی، جو منی بجٹ دینا تھا، جو ٹیکسز لگانے تھے وہ پہلے کرلیتے، بڑھکیں نا مارتے، اس قوم کو امتحان میں نا ڈالتے، آئی ایم ایف سے معاہدے کو اتنا لمبا کیوں کیا؟ کون سی کارکردگی 15 ماہ میں دکھائی ؟ ایک وزیر خزانہ کو نکالا، پھر عالمی شہریت یافتہ پہلوان معیشت کو لایا گیا، کوئی یہ جواب دے کہ 15 ماہ کے اس سرکس کی قوم کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑی ہے؟ یہ معاہدہ اتنا تاخیر کا شکار کیوں ہوا؟
 

Back
Top