
اسلام آباد: گوگل کی جانب سے اچانک غیرملکی کرنسیوں کی قدر میں بھاری کمی ظاہر کیے جانے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 140 روپے 61 پیسے پر دکھائی گئی۔
تین فروری کو گوگل پر عالمی کرنسیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ گوگل نے امریکی ڈالر کی قیمت 140 روپے 89 پیسے دکھائی، جبکہ کینیڈین ڈالر کی قیمت 97 روپے 67 پیسے اور سعودی ریال 37 روپے 56 پیسے کی حد تک گری ہوئی دکھائی گئی۔ اسی طرح، اماراتی درہم کی قیمت 38 روپے 36 پیسے بتائی گئی۔

یہ تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے یا پھر کرنسیوں کی قدر میں کمی کی کوئی اور وجہ ہو سکتی ہے، تاہم گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
اس طرح کی تبدیلیوں سے کرنسی کے مارکیٹ ریٹس پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس سے سرمایہ کاروں اور عام لوگوں کے فیصلوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/tfxX1094TNo.jpg