توہین رسالت پر خاموشی کیوں؟

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
جناب ایڈمن صاحب
@adeel @waseem
میں ایک انتہائی اہم مسلے پر آپ کی توجہ چاہتا ہوں۔ رپورٹ کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہی لیا گیا۔ شاید کوئی لفظوں کے ہیر پھیر میں نبی پاکﷺ کی شادیوں پر انگلی اٹھانے کو ، خدا کی خدائی پر سوال اٹھانے اور قرآن کو انسان کا محتاج بنانے کو نا سمجھ سکا ہو۔جب آپ کے فورم پر اس طرح کی گستاخی عام ہونگی تو اس کے سب سے بڑے گناہ گار آپ ہونگے۔
لہذا توجہ دیئجئے اور فورم پر آنے والے سلیمان رشدی ، تسلیمہ نسرین جیسے لوگوں کو لگام ڈالیں۔ جو الفاظ کے ہیر پھیر کے ذریعے سوالات اٹھا کر خدا کے سچے دین میں شک کے بیج بو کر دین بیزاری کی کوشش میں ہیں۔
سوال اٹھائے جاتے ہیں کہ خدا ہے بھی یا نہی؟
قرآن تو خود انسان کا محتاج ہے کہ اسے لکھتا اور پڑھتا ہے
نبی پاکْﷺ اگر واقعی نبی تھے تو معجزہ کہاں ہے پھر؟
فرشتوں کے پر کتنے ہیں۔
اسلام میں عورت کو کم تر ثابت کرنے کے لئے شادی اور زنا کے بارے اللہ کے قانون کو عورت پر مزید ظلم کے طور پر پیش کیا جائے۔
دین کے بارے اس طرح کا مذاق میں نے آج تک کسی فورم پر ہوتے نہی دیکھا۔

قرآن کے بارے اللہ نے فرمایا کہ اگر اسے کسی پہاڑ پر اتارتے تو وہ ریزہ ریزہ ہوجاتا۔ قرآن و حدیث میں ہر سوال کا جواب ہونے کے باوجود ان سوالوں کا اٹھانا اللہ کے دین سے کھلی بغاوت ہے ۔ اس طرح کے سوالات ایک مسلمان نہی مشرک اٹھا سکتا ہے ۔





میری جبلت یہ ہے کہ میں باپ دادا کے مذہب پر اندھا یقین نہیں کر سکتا ،میں تشفی چاہتا ہوں ، قران سے رجوع کرتا ہوں ۔کچھ بے چینی محسوس کرتا ہوں تشریحات کے انبار لگا دیے جاتے ہیں ۔میں اور بے چین ہو جاتا ہوں احادیث کے انبار لگا دیے جاتے ہیں پھر فقہہ ،کتب کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ۔


الله کی سنت ہے وہ اپنے ہونے کی دللیل پر نبیوں کے ذریے معجزے دیکھتا ہے ۔تو پھر نبیوں کے سردار کا معجزہ کہاں ہے ؟ یہ قران بھی تو معجزہ ہے جی!لیکن یہ تو خود کو بیان
کرنے کے لیے انسانی تحریر کا محتاج ہے ۔


مذہب عورت کو تقدس دیتاہے ۔میں کیسے ماں لوں ؟چودہ سو سال پہلے میری حثیت ایک کے مقابلے میں گیارہ تھی ،پھر کچھ کم کر کے ایک کے مقابلے میں چار کر دی گئی ۔معاشی ذمہ داری مرد کے سر ڈال کے مجھے بال و پر سے محروم کر دیا گیا ،اور معاشی اجرادری کی ہی بنیاد پر مجھے زدوکوپ کرنے کھلی چھوٹ بھی مرد کو دے دی گئی یہ کہاں کا انصاف ہے ؟


میں جاہل ، میری اکثریت دوزخی ،میں فتنی ،میں ناقص العقل جب چاہیں مجھ سے زنا کریں چار گواہ میں لا نہیں سکتی ، جب چاہیں آپ چار گواہ لا کر مجھ پر کوڑے برسائیں ،نہ
باپ پر پورا حق نہ اولاد پر ،میں باندی ،میں لونڈی ،نو سال سے ہی نو جوان .. میں الله کی سوتیلی مخلوق ؟

پس تحریر ۔۔موضوع طویل مقصد ہر گز کسی کی دل آزاری نہیں ۔لکھنے کا مقصد کچھ نظریات کو ناکارہ کرنا ہے جو مذھب کے نام پر "شر " کا سبب بنتے ہیں ۔



http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?329305-عین-ا-لیقین
 

Not_Guilty

Minister (2k+ posts)
16889_948180338539370_8851784552856792749_n.jpg
 

Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
ٹین ایج میں ہوش سنبھالنے پر ایسے بہت سے الٹے سیدھے سوال دل میں آتے تھے
میرے دادا جی کہتے تھے کہ بیٹا تم نے اسلام قبول نہیں کیا ہے، تم صرف ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی ہو
اس لئے تمہارے پاس چوائس ہے

تحقیق کرو، اپنے سوال لے کر بزرگوں کے پاس جاو، علم حاصل کرو
پڑھو، اور سمجھو
اپنے سوالوں کے جواب تلاش کرو۔ دلیل حاصل کرو
پھر چاہے کسی اور مذھب کو اپنانا چاہو، میں تمہارے ساتھ ہوں

میں اس طرح تو تحقیق اور جواب تلاش نہ کر پائی جیسا حق بنتا تھا
لیکن کچھ نہ کچھ سمجھ آنا شروع ہو گیا
اور دل نے آخر کار اسلام قبول کر لیا

ان صاحب کے پاس بھی چوائس ہے
تحقیق کریں، دلیل تلاش کریں
علم حاصل کریں
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
اپنے دین کو برا اور غلط ثابت کرنا ہی اپنے آپ کو عقل مند ظاہر کرتا ہے
یہ ہی آج کا فیشن ہے
خواہ وہ روشن خیال ہوں یا رافضی - یہ ہی ان کا شیوا بن گیا ہے
اور مسلمان اتنے غافل ہیں کہ ان پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا
ضمیر مر گئے ہیں
الله اور رسول کی بے عزتی پر کوئی اثر نہیں ہوتا
اس فورم کے اڈمن حضرات کا بھی یہ ہی حال ہے
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
اپنے دین کو برا اور غلط ثابت کرنا ہی اپنے آپ کو عقل مند ظاہر کرتا ہے
یہ ہی آج کا فیشن ہے
خواہ وہ روشن خیال ہوں یا رافضی - یہ ہی ان کا شیوا بن گیا ہے
اور مسلمان اتنے غافل ہیں کہ ان پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا
ضمیر مر گئے ہیں
الله اور رسول کی بے عزتی پر کوئی اثر نہیں ہوتا
اس فورم کے اڈمن حضرات کا بھی یہ ہی حال ہے

سب سے بڑے گستاخ تم ہو جو نبی پاک کو اپنے جیسا سمجھتےہو تم جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی جو کے انگریزوں کے بناے ہوے دھرم ہیں کے ان سے ملون رشدی نسرین تسلیم وغیرہ نکلتے ہیں
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)



ہاں - ہمارے لیے ہمارے دین کے سب دشمن ملعون ہیں
خواہ وہ ملعون رشدی ہو ، ملعونہ نسرین ہو یا خبیث اور ملعون خمینی ہو
 

smilingfaces

MPA (400+ posts)
اپنے دین کو برا اور غلط ثابت کرنا ہی اپنے آپ کو عقل مند ظاہر کرتا ہے
یہ ہی آج کا فیشن ہے
خواہ وہ روشن خیال ہوں یا رافضی - یہ ہی ان کا شیوا بن گیا ہے
اور مسلمان اتنے غافل ہیں کہ ان پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا
ضمیر مر گئے ہیں
الله اور رسول کی بے عزتی پر کوئی اثر نہیں ہوتا
اس فورم کے اڈمن حضرات کا بھی یہ ہی حال ہے

مرزا صاحب بصد احترام آپ کا نقطۂ نظر لفظ رافضی، نجدی، تکفیری کے بغیر بھی وزن رکھ
سکتا ہے کتنا اچھا ھو اگر آپ کی بات دلیل سے ھو نہ کے گالی سے ...
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
آپ تو لوگوں کے سوال اُٹھانے پر قدغن لگا رھے ھیں۔ اخلاق کا تقاصہ تو یہ ھوتا کہ اگر آپ انکے ان سالوں کا جواب بہتر اور دلیل سے دیتے تو انکی تشافی بھی ھوجاتی اور آپ کو یہ تھریڈ بنانے اور ان پر توہین رسالت لگوانے کی ضرورت بھی نہ پڑھتی۔
جس طرح بہترین حکومت وہ ہوتی ہے جو کم سے کم حکومت کرے ۔ اسی طرح بہترین ماحول وہ ہے جو کم سے کم قدغن سے کام لے " یہ نہ کرو ، وہ نہ کرو" کی تکرار سے کسی قسم کا خوشگوار اثر نہیں ہوتا۔آپ تو اس فورم کے گورو ھیں آپ یہ تھریڈ بند بھی کروادیتے ھیں تو سوالات پھر بھی اپنی جگہ رھیں گےبلکہ جن ممبران وہ تھریڈ پڑھی ھوگی وہ بھی کنفیوز رھینگے ۔فورم کو ممبران کے رہنمائی کرنے کیلئے ایسے ماحول کی ضرورت ہے جس میں انسان بغیر کسی خارجی دباؤ کے خود بخود اچھے کام کرنے پر آمادہ ہو جائے ۔ اس ماحول میں آزادی رائے ، انسانی جبلتوں کے مناسب اظہار ، خواہشات کے توافق ، اعلیٰ نصب العین کا تعین اور مسرت سے بہرہ ور ہونے کے بیش از بیش مواقع بہم پہنچانا ضروری ہے۔ جس معاشرے میں اکثریت مسرت کی دولت سے محروم ہو گی اس میں اخلاقی قدریں کبھی نہیں پنپ سکیں گی۔
 

Mechanical Monster

Senator (1k+ posts)
@ پرفیکٹ سٹرینجر

آپ دوسروں کے دین سے زیادہ خود پر توجہ دیں . مجھے آپ ایک ماملے میں بہت مایوس نظر آ رہے ہیں
اس ٹوٹ والے تعلق کے انتظار میں بھائی ٹوٹ ٹوٹ کے مرچکا ہے ۔ ۔
اب تو اجتماعی قبر ہی یکجہتی کا باعث بن سکتی ہے
Full link

اور مایوس لوگوں کے لئے یہ آیت ملاحظہ کریں
اور اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بیشک اﷲ کی رحمت سے صرف وہی لوگ مایوس ہوتے ہیں جو کافر ہیں،
12:87

دین اسلام کے بارے میں اگر کوئی سوال کرتا ہے تو اسے جواب دے کر مطمئن کرنے کی کوشش کرنی چاہیے . ایسے سوالات کئی لوگوں نے پہلے بھی اٹھے ہیں جو بعد میں مسلمان ہو گئے اگر اسے گستاہی مان کر ڈنڈا نکال لیا جائے تو تبلیغ کر چکے
 

Akmal Zaidi

Senator (1k+ posts)
ہاں - ہمارے لیے ہمارے دین کے سب دشمن ملعون ہیں
خواہ وہ ملعون رشدی ہو ، ملعونہ نسرین ہو یا خبیث اور ملعون خمینی ہو

sirf ek clarification day dain..........aakhri banday ko aap nay rushdi aur nasreen kay saath shamil kia aur lafz malaoon bhi kaha kch wazahat karaingay inhon nay aisy kia deen dushmani ki ya malooniyat ki ??? Plz give some detail ...
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
ایسے سوال فطری ہوتے ہیں اور ایمان کی پختگی کے لیے ان کا جواب ڈھونڈنا ضروری ہے ، بات ساری نیت کی ہے
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
اگر کسی کے ذہن میں اسلام کے کسی اصول / نکتے کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں تو اس کا منہ توہین کا ٹھپہ لگا کر بند کرنے کی بجائے، ان سوالات کے جواب دینے چاہیئں۔ کیا آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ تبلیغ کو بھول گئے، آپﷺ نے کبھی کسی کے سوال پوچھنے پر قدغن نہیں لگائی، جو بھی آکر سوال پوچھتا تھا، اس کو جواب دے کر تشفی کرتے تھے، پھر وہ اپنی مرضی سے اسلام کی حقانیت کو مان کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے تھے،۔

آج کا دور انٹرنیٹ کا دور ہے، انٹرنیٹ پر ہر مذہب، ہر نظریے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں، جو اپنی اپنی ذہنی استعداد کے مطابق خدا کے بارے میں، اسلام کے بارے میں اور مذہب کے بارے میں سوال اٹھاتے ہیں، جو بہت سے ایسے لوگوں کے ذہنوں میں بھی کنفیوژن پیدا کردیتے ہیں جنہوں نے پہلے کبھی اس بارے میں سوچا بھی نہیں ہوتا۔ زبان پر تو پابندی لگائی جاسکتی ہے، سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، کسی کا منہ توہین رسالت یا توہین مذہب کا الزام لگا کر بند کربھی دیا جائے تو کیا اس کے دماغ میں جوسوالات پیدا ہوچکے، ان کو کیسے ختم کریں گے، اس کا ایک ہی طریقہ ہے، ان سوالات کے شافی و کافی جوابات دیئے جائیں۔

میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسلام پر کھل کر بحث کرنی چاہئے، اسلام ایک بڑا لاجیکل مذہب ہے، جس جس کے ذہن میں اسلام کے کسی بھی نکتے کے بارے میں کوئی بھی کنفیوژن ہے، وہ بجائے اس کو ذہن میں دبائے رکھنے کے، یہاں کھل کر اس کا اظہار کرے، ہوسکتا ہے یہ اس کنفیوژن اس کی لاعلمی کی وجہ سے ہو، اس طرح ہم سب ایک دوسرے کی کنفیوژن دور کرسکتے ہیں، اسلام کی حقانیت ثابت کرنے کایہی بہترین طریقہ ہے۔
 

Back
Top