توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان اگلی سماعت پرپیش نہ ہوئےتوفردجرم لگادیں گے

2ecpkhanchageframe.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 10 نومبر کے بعد عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کے علاوہ کوئی آپشن نہ ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور عدالت میں پیش ہوئے۔ انور منصور نے کہا کہ نوٹس سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جاری کیے ہیں الیکشن کمیشن نے نہیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے،

https://twitter.com/x/status/1585176017672425472
وکیل انور منصور نے کہا شوکاز نوٹس پر بھی ڈی جی لا کے دستخط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہائیکورٹ میں 31 اکتوبر کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کی جائے۔

وکیل کے دلائل پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے ہیں، سیکرٹری کی طرف سے نوٹس نہیں دیا گیا، انہوں نے صرف اطلاع دی ہے۔

انور منصور نے کہا کہ اسد عمر کو گزشتہ رات دھمکیاں آئی ہیں، ان کے پاس سیکورٹی نہیں ہے، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس 10نومبر کے بعد کوئی راستہ نہیں بچےگا کہ چارج فریم کر دیں۔
 

Nazimshah

Minister (2k+ posts)
Kiya criminals ko seat allow karna toheen nahi hai? Jo bhi haq kai lia chlata hai wo judiciary aor election commission kai lia toheen hai
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
I was wondering the same thing ?
Why are you so shocked? Tauheen Generals, Tauheen Judges also exist
Well I'll be damned that such a stupid thing actually exists. Only in Pakistan

 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Well I'll be damned that such a stupid thing actually exists. Only in Pakistan

I'm pretty sure they will use this power.

Regime Change Operation's articles are very strict in this matter : GET THE JOB DONE - BY HOOK OR BY CROOK
 

Back
Top