
اسپیکرقومی اسمبلی اور حکومت پرتنقید کے معاملے پرعالیہ حمزہ کا بلاوا آگیا،قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط نےعالیہ حمزہ کو26 اکتوبرکوطلب کرلیا،عالیہ حمزہ نےاسپیکرکواخراجات پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن عالیہ حمزہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو تقریب منعقد کر کے کروڑوں روپے اخراجات پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا،ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پارٹی نے عالیہ حمزہ کی طلبی پر تنقید کردی۔
ذرائع تحریک انصاف نے کہا کہ اسپیکر اور حکومت کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، امپورٹڈ حکومت کو سیاسی تنقید برداشت نہیں، دباو میں لانے کی کوشش کرنے لگی، تحریک انصاف کے رہنماوں کو کوئی بھی دباؤ میں نہیں لا سکتا، شکست خوردہ امپورٹڈ حکومت سیاسی انتقام لینے کی کوشش میں مصروف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1582250231840014340
سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب پہ تنقید ناگوار ہوئی اورمحترمہ عالیہ حمزہ کو طلب کر لیا گیا؟ حیرت انگیز ۔ جناب پرویز اشرف کسی اور ملک میں ہوتے تو ساری زندگی شاید جیل میں پڑے رہتے۔ ہزاروں لوگ اٹھیں گے اور ان صاحب کے خلاف گواہی دیں گے' ثبوت مہیا کریں گے۔ کس کس کو طلب کرو گے۔ کس کس کو پکڑو گے جناب؟
https://twitter.com/x/status/1582355814164987905
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2aliahamzatheenspeaker.jpg
Last edited: