
عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ، تفصیلی فیصلہ جاری ۔۔عمران خان نے لاہور میں امن وامان کی صورتحال پیدا کی، ایسا رویہ عدالت کے لیے کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے : ایڈیشنل سیشن جج
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے جس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھتے ہوئے 18 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست مسترد ہونے کا " غیر معمولی " تفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں امن وامان کی صورتحال پیدا کی، ایسا رویہ عدالت کے لیے کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اور اس صورتحال کے بعد عمران خان کسی بھی عمومی قانونی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1636356710351683591
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ: عمران خان کو عدالتی کارروائی کی خلاف ورزی کرنے پر ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا! قانون معاشرے کے طاقتور اور کمزور تمام طبقوں کے لیے برابر ہے! یہ کوئی مذاق نہیں کہ قومی خزانے ، املاک اور لوگوں کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کے بعد عدالت پیشی کی انڈرٹیکنگ دے دی جائے ۔
https://twitter.com/x/status/1636356713254141953
عمران خان کے اس کنڈکٹ اور عمل کے بعد محض انڈرٹیکنگ پر وارنٹ گرفتاری منسوخ نہیں کئے جا سکتے! عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے بھی وارنٹ عملدرآمد پر مزاحمت کو افسوسناک قرار دیا ہے! عمران خان نے ریاست کی رٹ اور تقدس کو چیلنج کیا، عمران خان کے کنڈکٹ اور عمل کے باعث غریب قوم کے لاکھوں روپے خرچ ہو گئے۔
https://twitter.com/x/status/1636356719998631937
عدالت نے کہا کہ پولیس کی فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے ظالمانہ طاقت کا استعمال کیا گیا! یہ تمام صورتحال پیدا کرنے کے بعد عمران خان وارنٹ گرفتاری معطلی کے حقدار نہیں رہے! عمران خان کے فالوورز نے کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا، پولیس کی گاڑیاں جلائیں، عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں!
https://twitter.com/x/status/1636356737702715393
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے فالوورز نے پولیس کے وارنٹ گرفتاری تعمیل میں رکاوٹ ڈالی! قانوناً عوام پولیس کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد میں معاونت کی پابند ہے! مسلسل عدم حاضری پر عدالت ملزم کے وارنٹ جاری کرتی ہے! عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ میں پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1636356751661334530
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/toshjudhaa.jpg