
لبنان میں معاشی بحران شدید ہوگیا، ایندھن کی شدید قلت کےباعث دو مرکزی پاور اسٹیشن بند کردیئے گئے، پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا۔
حکام کے مطابق آئندہ چند روز تک بجلی کی بندش کا سامنا رہے گا، لبنان میں معاشی بحران کے باعث گذشتہ کئی ماہ سے مظاہرے بھی جاری ہیں۔
وزارتِ توانائی کے مطابق لبنان میں بجلی کی بحالی میں کم از کم پانچ دن درکار ہیں، توانائی بحران اور بجلی بند ش سے لبنان کے 60 لاکھ شہری متاثر ہورہے ہیں، شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے رہے ہیں۔
معاشی ماہرین اور سیاسی مبصرین نے بجلی بحران کو معاشی زوال کی علامت قرار دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان کو ڈیڑھ سال سے معاشی بدحالی اور ایندھن کی کمی کا سامنا ہے، اب اس مسئلے نے بحران کی شدت اختیار کرلی ہے، لبنان میں پہلے ہی مظاہرے جاری ہیں اور بجلی بندش کے باعث مزید مظاہروں کا خدشہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی کے باعث بجلی کی یپداوار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے ملک میں تاریکی چھا گئی ہے، دوسری جانب حکومت نے تیل سے بھرا بحری جہاز چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان کے ساحل پر لنگر انداز ہونے اور صورت حال میں بہتری کی یقین دہانی کرادی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tawii1n1.jpg
Last edited by a moderator: