کیا ڈیرہ غازی خان کی زمین اس قدر بنجر اور بےثمر تھی کہ بزدار کو کوئی اور نہ ملا تو سرکاری ہسپتال والد کے نام سے منسوب کرنا پڑا- کوئی تو تاریخی، مذہبی، سیاسی یا سماجی شعبے میں رہا ہوگا جس نے شہر کی تعمیر وترقی یا نام پیدا کرنے میں کردار ادا کیا ہوگا
آپ کو یاد ہوگا کہ عمران خان نے جس وقت بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کی تو انصافی خاصے جزبز ہوۓ- بزدار کی واحد خوبی یہ بیان کی گئی کہ سادہ مزاج ایم پی اے ہے جس کے علاقے میں بجلی نہیں اور ہسپتال کا درخواستگزار ہے- شہنشاہ معظم بڑے خان صاحب بزدار کی اس ادا پر اس قدر جان نثار ہوۓ کہ براہ راست اٹھا کر صوبے کے اونچے سنگھاسن پر بیٹھا دیا- صدیوں سے عزت کو ترستے کوتاہ قدوں سے اور کیا امید کی جاسکتی ہے- موصوف نے تحریکی دعوں، ادرشوں اور اخلاقی اصولوں کی دھجیاں بکھیر دیں
سوال عمران خان سے ہے- اپوزیشن میں رہتے ہوۓ چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا کہ شریفوں اور زرداریوں نے ریاستی اداروں پر اپنی تختیاں لگا دیں- آپ ہی کا چہیتا وزیراعلٰی انہیں بدعنوان لوگوں کے نقش قدم پر چل رہا ہے، تو ذمہ دار کون