
جیو نیوز کے مطابق میانوالی کی جلسہ گاہ میں داخلے کے دوران پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا واقعہ میانوالی میں ہفتے کے روز ہونے والے عمران خان کے جلسہ میں پیش آیا تھا جہاں مقامی رہنما امیر خان سوانسی نے جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ جَڑ دیا تھا۔
ڈی پی او میانوالی کے مطابق تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمہ درج ہونے پر پی ٹی آئی رہنما امیرخان کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیاسی طور پر درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں تین دفعات شامل کی گئیں ہیں جن میں کار سرکار میں مداخلت، باوردی اہلکار پر تشدد کی دفعات شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما امیر خان سوانسی نے اس جلسے سے پہلے کارکنوں کیلئے پیغام بھی جاری کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ameer-khawan-sawansi.jpg