وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑنے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیر ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کے آپس میں اچھے تعلقات اور رابطے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جتنے لوگ ہیں جن میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور دیگر لوگ شامل ہیں وہ ہم سے بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ بہت سے حلقوں میں جہاں جہانگیر ترین گروپ کے امیدوار کھڑے ہوں گے ، بہت سے ایسے حلقے بھی ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن اور جہانگیر ترین گروپ کے مشترکہ امیدواروں کو بھی سامنے لایا جاسکتا ہے، جہانگیر ترین اور ن لیگ ایک ساتھ چلیں گے ہمارا ان کے ساتھ اچھا سیاسی الحاق ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انتخابی اتحاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی ، تاہم ابھی تک جو صورتحال نظر آرہی ہے اس سے یہی نظر آرہا ہے کہ ہم دونوں سیاسی فریق ایک ساتھ چلیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2aatattaratarrdawwaippp.jpg