ترک اداکار کی اردو میں نغمہ گنگنا کر پاکستانیو ں کو آزادی کی مبارکباد

10celalalal.jpg

مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں عبدالرحمان کے کردار نبھانے والے ترک اداکار جلال آل نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرنے کیلئے منفرد انداز اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ترک اداکار جلال آل نے پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی۔

جلال آل نے کہا کہ میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہمارے برے وقت میں ہمارا ہمیشہ ساتھ دیا، ترکیہ اور پاکستان کی دوستی ازل سے ہے اور ابد تک قائم رہے گی ۔

https://twitter.com/x/status/1690967052406726656
انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ اللہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دے۔

ترک اداکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مشہور پاکستانی ملی نغمہ " دل دل پاکستان" اپنے انداز میں گنگایا اور" دل دل پاکستان،جان جان ترکیہ، پاکستان زندہ باد" کا نعرہ لگایا۔

https://twitter.com/x/status/1691098373112389632
خیال رہےکہ ارطغرل غازی کے مشہور اداکار جلال آل پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب میں متاثرین کی مدد کیلئے بھی سندھ کے علاقوں میں پہنچے تھے ۔
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان آزاد تو ہوا تھا

لاکن

پھر کتے مسلط ہو گئے اور ابھی تک مسلط ہیں۔۔

آپ کا بہت شکریہ۔
 

Back
Top