
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت میں ہوتے تحریک آئی تودیکھ لیں گےیہ کہاں کھڑے ہیں اورہم کہاں ہیں، تحریک عدم اعتماد آنے دیں کوئی پرواہ نہیں ہم تگڑے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ مولانا ایسی خوشخبریاں پہلے بھی کئی بار سنا چکے ہیں اپوزیشن کے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ عدم اعتماد لاسکیں۔ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو تحریک آ چکی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے وزیراعظم کا امیدوار کون ہے ایک کہتا ہے الیکشن کرادیں دوسرا کہتا ہے ہمیں ڈیڑھ ڈیرھ سال ملیں اپوزیشن ایک ڈرامہ ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے واضح کیا کہ پرویزالٰہی نے کہا ہم آپ کے اتحادی ہیں پرویزالٰہی سے آج صبح بھی بات چیت ہوئی ہے پہلے بھی ساتھ الیکشن لڑے تھےآئندہ بھی لڑیں گے، ق لیگ اتحادی ہےاس لئےتوچیمہ صاحب وزیر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ 48 گھنٹوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا دعویٰ کیا ہے کہ بڑی خوشخبری آجائے گی اپوزیشن نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اگلے2 سے 3 دن بہت اہم ہیں انہوں نے اس کے ساتھ خوشخبری کا بھی عندیہ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1499064146008104969
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے مسلسل رابطےمیں ہوں تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہو رہا ہے ہماری لیگل ٹیم رابطے میں ہے سارےامور کو دیکھا جا رہا ہے حکومتی اتحادیوں سے بھی ہم سب رابطے میں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-pdm-and-fawad.jpg
Last edited by a moderator: