
سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی سفارتکار رابن رافیل نے کہا ہے کہ جن مقاصد کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی وہ نتائج حاصل نہیں ہوپائے۔
پبلک نیوز پراپنے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ پاکستان سے حقیقی طور پر ہمدردی رکھنے والی امریکی سفارتکار ایک سیمنیار میں شریک تھیں، انہوں نے اٹک میں قید سیاسی لیڈر سے متواتر ملاقاتیں بھی کیں، تحریک انصاف کے دوستوں نے امریکہ سے مجھے پیغام بھیجے کہ مک مکا ہوگیا ہے، رابن رافیل ہمارے ساتھ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1703807804858142953
نصرت جاوید عباسی نے کہا کہ رابن رافیل نے کہاہے کہ میں تمام پاکستانی سیاسی فریقین کو موجودہ حالات کا ذمہ دار ٹھہراتی ہوں بشمول تحریک انصاف کے،تحریک عدم اعتماد جو سوچ کر پیش ہوئی اور جیسے اس پر عمل کیا گیا اس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوپائے، اس عدم اعتماد کے نتیجے میں تحریک انصاف نے جو رویہ اپنایا اس سے طاقتور حلقوں کو اشتعال دلوایا گیا۔
سینئر صحافی نے کہا کہ رابن رافیل کا کہناتھا کہ ہر ایک نے آگ بڑھکائی اور ہر ایک کو مشتعل کیا ، کوئی بھی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے تیار نہیں تھا، اس سارے عمل نے پاکستان میں جمہوری تحریک کو جمہوری مزاج کو نقصان پہنچایا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18nusratjavvedjdhjdhjhd.jpg