مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر شاعرانہ انداز میں تنقید کر دی۔ انہوں نے اردو کی مشہور شاعرہ پروین شاکر کا شعر لکھتے ہوئے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان اور حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ
"کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں ہاں سے گزر گئے"
ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو، عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آ گئے ہو؟