
قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینےوالے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسلم خان 25 سال بعد اسمگلنگ کے ایک کیس سے باعزت بری ہوگئے ہیں۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی کسٹم عدالت نے1997 میں درج ہونے والے ایک اسمگلنگ کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا ہے۔
25 سال بعد ہونے والے اس کیس کے فیصلے میں ملزم اسلم خان کو باعزت طور پر بری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 1997 میں درج ہونے والے اس مقدمہ میں اسلم خان اور ان کے ساتھی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے 1995 سے 1997 تک پاکستان ایئر فورس کے درآمد شدہ مال کی آڑ میں الیکٹرانکس سامان اسمگل کیا اور 28اعشاریہ57 ملین روپے کی مس ڈکلیریشن کی۔
کیس میں کہا گیا تھا کہ چونکہ سامان ایک قومی ادارے کی جانب سے درآمدکیا جارہا تھا لہذا اس کی چیکنگ نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ملزمان نے باآسانی اسمگلنگ کو ممکن بنایا۔
یادرہے کہ اس کیس کے دوران کسٹم کورٹ نے14دسمبر 1998 کو اسلم خان کی غیر موجودگی میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تھی جبکہ کسٹم حکام نے اپنے چالان میں اسلم خان کو اشتہاری بھی قرار دیدیا تھا،2004 میں اسلم خان کے بھائی کو اس کیس سے باعزت بری کردیا گیا تھا۔
اسلم خان کراچی سے حلقہ این اے 254عزیز آباد سے 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rukn-a.jpg
Last edited by a moderator: